0

بزم شعر و ادب شمالی کشمیر نے آج فراق سوپوری کی کتاب (زلونی زخم)کی رسم رُونمائی اور محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا۔

    آج یعنی 17نومبر 2023 بزم شعر و ادب شمالی کشمیر کے اہتمام سے گورنمنٹ بائز ہائے سکینڈری سکول سوپور میں مشہور شاعر فراق سوپوری کی کتاب“ زَلونی زَخم”کی رسم رُونمائی کی گئی۔اس پہلی نشست کی صدارت پروفیسر محمد عبداللہ چرو صاحب نے کی۔دوسری نشست میں ایک پُروقار محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اسکے فرائیض جناب جی ایم زاہد نے انجام دیا۔اس کے بعد جناب ریاض ربانی نے نعت شریف پیش کیا۔خطبہ استقبالیہ صدر جناب یوسف صمیم نے پیش کیا اور مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔آپ نے سوپور میں شیروانی ہال کے طرز پر سوپور میں بھی ایک کلچرل ہال بنانے کی حکومت سے مانگ کی۔تقریب کی نظامت جناب حسن اظہر نے اپنے منفرد اور دلکش انداز میں کی۔

دوسری نشست میں ایک مشاعرہ کا انعقاد ہوا۔اس کی صدارت جناب شہناز رشید نے کی۔جناب فیاض تلگامی، جناب شبیر احمد شبیر، جناب خالق شمس بھی صدارت میں موجود رہئے۔جن شعرإ نے اپنا کلام پیش کیا اُن کے اسم گرامی یوں ہیں۔جناب شہناز رشید، جناب فیاض تلگامی، جناب شبیر احمد شبیر، جناب اطہر فاروق، جناب یوسف صمیم، جناب فراق سوپوری، جناب گلزار جعفر،جناب تنہاہ نظامی،جناب شہباز ہاکباری، جناب حسن اظہر، جناب نثار اعظم، جناب ساغر سرفراز، جناب ریاض ربانی، جناب مسرور مظفر، جناب خالق شمس، جناب شہباز مجید، جناب جی ایم زاہد، جناب شوکت ہاشمی، جناب شہزادمنظور، جناب رشید روشن، جناب عابد اشرف، جناب احمد رئیس، جناب اشعر اشرف، جناب نثار سوپوری، محترمہ سفیہ سوپوری، جناب غلام محی الدین سحر، اور جناب سالک شفی۔
ڈاکٹر مشتاق احمد گنائی نے پروگرام کی سراہنا کی اور صمیم صاحب کی ادبی خدمات کو سراہا۔
آخر پر بائز ہائے سکینڈری سکول سوپور کے پرنسپل جناب مشتاق احمد راتھر نے مہمانوں شعرا ادب نوازوں اور میڈیا پرنٹ میڈیا کا شکریہ کیا۔اور آیندہ بھی ایسے ادبی پروگراموں کو منعقد کرنے کی یقین دہانی کی۔اسی کے ساتھ آج کی یہ کامیاب اور پُر وقار ادبی کانفرنس اختتام کو پہونچی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں