0

محمد رضوان کا آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر رد عمل

راولپنڈی۔27نومبر

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا ،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر اپنے ایک پیغام میں محمد رضوان نے عماد وسیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان سن کر بہت حیران ہوا، مجھے پختہ یقین ہے کہ آپ کے پاس پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے ابھی کئی سال باقی ہیں۔
، محمد رضوان نے عماد وسیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، واضح رہے کہ عماد وسیم نے جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں