0

ڈینٹل کالج اور اسپتال نے کیا عکس نام کا میگزین شائع

تقریب پر کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت

عادل بشیر

سری نگر/25 نومبر : گورنمنٹ ڈینٹل کالج اور اہستپال کی جانب سے ہفتے کو ایک میگزین کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ “عکس” نام کی یہ میگزین ڈینٹل کالج اور اہسپتال کی 37 کی سال تاریخ میں ایسی پہلی میگزین ہے۔جو کہ منظر عام پر لائی جاچکی ہے۔
اس خاص تقریب کے موقعے پر کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے خاص مہمان کے طور شرکت کی جبکہ پرنسپل اینڈ ڈین ڈاکٹر ریاض فاروق اور میڈیکل سپر انٹنڈنٹ میرزادہ ڈاکٹر بلال احمد نے مہمان ذی وقار کے طور شرکت کی۔وہیں میڈیکل کالج کشمیر کے پرنسپل صاحبان ڈاکٹر مسعود تنویر، ڈاکٹر ارفان روبانی ،ڈاکٹر افت حسن شاہ اور ڈاکٹر روبی ریشی کے علاوہ اہسپتال کے ملازمین اور طلباء بھی اس موقعے پر موجود تھے
میڈیکل گورنمنٹ ڈینٹل کالج اور اہستپال کلچرل ونگ نے اس میگزین کو ترتیب دیا ہے اور اس میں کالج اور اہپستال کی حصولیابیوں کا تذکرہ کیا گیا جبکہ مختلف موضوعات کو جگہ دی گئی ہے۔
اس موقعے پر کشمیر یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے کہا کہ دانتوں کی دیکھ بھال کے حوالے سے میڈیکل سائنس نے کافی ترقی اور اہسپتال میں مریضوں کے لیے بہتر علاج و معالجہ سہولیت بہم رکھی گئی جو کہ ِخوش آئند بات ہے۔
قابل ذکر ہے کہ گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر کی کلچرل ونگ کے سرپرست ڈاکٹر ریاض فاروق ہیں۔کنونئیر ڈاکٹر اعجاز مسعودی جبکہ ڈاکٹر شافیہ اور ڈاکٹر نمیتہ کور بطور رکن ہیں۔
بتادیں کہ آج کی تقریب کے حوالے سے دو نشستں منعقد کی گئی پہلی نشت میں میگزین کی نقاب کشائی کی گئی وہیں دوسری نشت میں پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلباء کے لئے اورینٹیشن پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں