0

شوہر نے بیوی اور بیٹی کو سابپ سے ڈسوا کر قتل کردیا

نئی دہلی23 نومبر : بھارتی ریاست اڈیشہ میں 25 سالہ گنیش یاترا نے گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی اور دو سالہ بیٹی کے کمرے میں زہریلا سانپ چھوڑ دیا جس نے دونوں کو ڈس لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڈیشہ کے ایک گاؤں کے گھر سے 23 سالہ بسنتی پاترا اور اس کی دو سالہ بیٹی کی لاشیں ملی ہیں۔ دونوں کو زہریلے سانپ نے ڈسا تھا۔
پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس قسم کا سانپ اس علاقے میں نہیں پایا جاتا جس سے شک ہوا کہ کہیں یہ قتل نہ ہو۔ مزید تفتیش کی تو مقتولہ کے اپنے شوہر کے ساتھ تعلقات کی خرابی کا انکشاف ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پہلے تو ملزم نے کہا کہ سانپ خود ہی کمرے میں داخل ہوگیا تھا لیکن بعد میں اقرار کرلیا کہ جب ماں بیٹی سوگے تو سانپ کو کمرے میں اس نے ہی چھوڑا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں