پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق کی شادی کی تقریب کا آغاز ہوچکا ہے، گزشتہ رات قوالی نائٹ کی تقریب میں بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
کرکٹر امام الحق انمول محمود کے ساتھ جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں جن کی 21 نومبر کو ناورے میں مہندی کی تقریب ہوئی تھی۔
Babar is so me😭😭 man doesn't even know what to do there.#BabarAzam #ImamUlHaq https://t.co/ksnml5wMgx
— Zahra🇵🇰 (@itsZahra2_0) November 23, 2023
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انمول محمود نے اپنی ناروے میں لیے گئے فوٹوشوٹ کی تصاویر شئیر کی تھیں۔
اب گزشتہ روز لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، امام الحق نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی انمول محمود کے ساتھ تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ وہ قوالی نائٹ کے لیے تیار ہیں۔
Happiness 🥺😍😍🥳🥳hyee hidden singing talent 🙃@ImamUlHaq12 #ImamUlHaq #ImamulHaqwedding pic.twitter.com/l3BVvUMkDl
— Ariya_haq (@ariya_imamian26) November 23, 2023
قوالی نائٹ کے لیے انمول محمود نے سلور رنگ کا جوڑا جبکہ امام الحق نے نیلے رنگ کے کرتا پاجاما کا انتخاب کیا۔
تقریب میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کو امام الحق سے گلے ملتے بھی دیکھا گیا۔
Every Husband Should be Like ImamUlHaq ❤️ So So Happy 😍#BabarAzam #ImamUlHaq
https://t.co/cz7J2clHGB— B A B A R (FanBoy) (@BA56King_) November 23, 2023
اس موقع پر بابر کے ساتھ پاکستانی کرکٹرز عثمان قادر، سرفراز احمد، کامران اکمل اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، وقار یونس، اظہر علی بھی موجود تھے۔
ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے ہمراہ دیگرکھلاڑی قوالی نائٹ انجوائے کررہے ہیں۔
Mehndi Ceremony Of Faheem Ashraf ❤️#BabarAzam #ImamUlHaq #Faheem
pic.twitter.com/rQmVurgyPt— Muhammad Ibrar (@iMIbrarr) November 23, 2023
ایک اور ویڈیو کلپ میں امام الحق استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ بھی گنگنا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امام الحق کی نکاح کی تقریب 25 نومبر اور ولیمہ 26 نومبر کو شیڈول ہے۔
دوسری جانب پھول نگر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف بھی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ان کی مہندی کی تقریب کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
Cricketer Rana Faheem Ashraf in his Rasm-e – Hina Ceremony at Phool Nagar.💓#ImamUlHaq pic.twitter.com/U0GR5L7sv3
— 𝐀𝐌𝐉𝐀𝐃 𝐓𝐖𝐄𝐄𝐓𝐒✍️ (@amjadiq84) November 24, 2023
تقریب میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں نے شرکت کی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے ولیمے کی تقریب 26 نومبر کو ہوگی۔
قبل ازیں رواں سال پاکستانی ٹیم کے متعدد کرکٹرز شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں جن میں حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، شاداب خان شامل ہیں۔