نئے کولڈ سٹوریج کے قیام سے بہت سارے نوجوانوں کو روزگار ملے گا /ڈائریکٹر ہاٹی کلچر
سرینگر21//اگست//سرمائی ایام میں میوہ جات کو سڑنے سے بچانے کی خاطر ’’کولڈ سٹوریج ‘‘کی ضرورت پڑتی ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹرہاٹی کلچر نے ایک میٹنگ کے صدارت کی جس دوران انہوںنے بتایا کہ مرکزی حکومت نے وادی کشمیر میں مزید پانچ کولڈ سٹوریج قائم کرنے کو منظوری دی ہے جس سے باغ مالکان کو کافی فائدہ پہنچے گا۔ خبررساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق ڈائریکٹر ہاٹی کلچر اعجاز احمد کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران ڈائریکٹر موصوف نے آفیسران کو بتایا کہ وادی کشمیر میں کولڈ سٹوریج کے قیام کی خاطر مرکزی حکومت نے ہری جھنڈی دکھائی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ کولڈ سٹوریج قائم کرنے کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آٹھ لاکھ درختوں کو لگانے کی خاطر بھی اراضی کی نشاندہی کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حال ہی میں زانگام میں فروٹ پلانٹ نرسری کا دورہ کیا ۔ ڈائریکٹر موصوف نے بتایا کہ ان پروجیکٹوں کیلئے مرکزی حکومت امداد فراہم کرئے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہاٹی کلچر سیکٹر میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے بہت سے وسائل موجود ہیں جس کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانچ نئے کورلڈ سٹوریج کے قیام سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کو روزگار فراہم ہوگا ۔ ڈائریکٹر کے مطابق اگر چہ انٹرپیونیرس ہی ان کولڈ سٹوریج کو قائم کرسکتے ہیں اوراس کیلئے اُنہیں حکومت سبسڈی دے گی ۔ انہوںنے کہاکہ پہلے ہی کئی نوجوانوں نے ان کولڈ سٹوریج کو بنانے کی خاطر اپنی آمادگی ظاہر کی ہے اور اس کیلئے اُنہوں نے کاغذات بھی دفتر میں جمع کئے ہیں۔
156
