141

جنوبی ضلع اننت ناگ میں آج اورکل بھی مکمل لاک ڈائون

اننت ناگ:۲۱،اگست/حالیہ کئی دنوں سے کورونا کیسوں میں نمایاں اضافے کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں جمعہ سے تین دنوں کیلئے ایک بار پھر لاک ڈاون نافذ کیا گیا ۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع مجسٹریٹ اننت ناگ کلدیپ کرشن سدھا کی طرف سے جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پورے ضلع میں 21 سے 23، اگست تک پابندیاں نافذ رہیں گی۔لاک ڈاؤن کے پیش نظر ضلع میں جمعہ کے روز تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل معطل رہی تاہم نجی گاڑیوں کو چلتے ہوئے دیکھا گیا۔خیال رہے جنوبی ضلع اننت ناگ میں جمعرات کومزید41افرادکے نمونے مثبت آنے کے بعداس ضلع میں کوروناوائرس میں مبتلاء ہونے والے افرادکی کل تعداد1946تک پہنچ گئی تھی ،جن میں سے 1495کورونامتاثرین شفایاب ہوئے ہیں تاہم جمعرات کی شام تک اس ضلع میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد43تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں