سرینگر/21اگست//ندائے کشمیر//مائسمہ سرینگر میں ایک لال رنگ کی تویرا چوری ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج مائسمہ سرینگر میں ڈار بلڈنگ کے قریب ایک لال رنگ کی تویرا زیر رجسٹریشن نمبر JK01P/7588کی چوری ہوگئی ہے۔ یہ گاڑی فاروق احمد شیخ ساکنہ مائسمہ کی ہے ۔ مذکورہ شخص نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن مائسمہ میں رپورٹ درج کرائی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس سٹیشن مائسمہ کو فاروق احمد شیخ کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی ہے۔ جس میں کہا گیا کہ اس کی لال رنگ کی تویرا گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK01P/7588جو کہ مائسمہ میں ہی ڈار بلڈنگ کے قریب کھڑی تھی ، کسی نے 19اور 20اگست کی درمیانی رات کو چوری کی ہے۔ پولیس نے گاڑی کو برآمد کرنے کیلئے کاروائی شروع کردی ہے۔
92