چمپئن شپ میں جموں کشمیر کے 11 اضلاع سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا
پلوامہ/ تنہا ایاز/ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں یو ٹی لیول ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ اختتام پزیر ہوئی اس چمپئن شپ میں جموں کشمیر کے 11 مختلف اضلاع سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے جوش و خروس کے ساتھ حصہ لیا تفصیلات کے مطابق 13 ویں یو ٹی لیول ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ اننت ناگ میں اختتام پزیر ہوئی ۔چمپئن شپ کا انعقاد جموں اینڈ کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن اور جموں کشمیر سپورٹس کونسل نے باہمی اشتراک سے کیا تھا۔ اختتامی تقریب میں سابقہ ڈسڑکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر اننت ناگ نثار احمد سالرو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔چمپئن شپ ضلع رامبن نے سینئر لڑکوں میں چمپئن شپ جیت لی ۔سینئر گرلز میں ضلع گاندربل نے بڈگام کو ہرایا۔ اسی طرح جونیئر بوائز میں ضلع بارہمولہ نے شوپیان کو ہرا کر چمپئن شپ جیت لی جونیئر گرلز میں ضلع بانڈی پورہ کی ٹیم نے جیت درج کی اور سب جونیئر بوائز میں ضلع شوہیان نے چمپئن شپ جیت لی۔ اختتامی تقریب پر مہمان خصوصی سابقہ ڈسڑکٹ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس افسر اننت ناگ نثار احمد سالرو نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور مومنٹوز تقسیم کئے انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لیں اور منشیات کی وبا اور غلط کاموں سے دور رہے۔ اس موقع پر جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن نے تمام کھلاڑیوں اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔