0

مظاہروں، ہڑتالوں میں شرکت سے باز رہیں: حکومت کا ملازمین کو انتباہ

مظاہروں کی حوصلہ افزائی کرنے والے ملازمین کو بھی بخشا نہیں جائے گا : سرکاری حکم نامہ

سرینگرْْجموں و کشمیر کی حکومت نے مظاہروں اور ہڑتالوں میں حصہ لینے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ ملازمین بعض مطالبات کے حق میں مظاہروں اور ہڑتالوں کا سہارا لے رہے ہیںجس کے پیش نظر سرکار نے جموں وکشمیر گورنمنٹ ایمپلائز ایکٹ رولز 1971کے روز 20(II)کے تحت کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ لیا ہے۔ حکم نامہ کے مطابق مظاہروں ، ہڑتالوں میں حصہ لینے والوں یا اس کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں وکشمیر گورنمنٹ ایمپلائز ایکٹ کے تحت ملوث پائے جانے والے ملازمین کو اس کے سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔ لہذا تمام انتظامی سیکریٹریوں سے گزارش ہے کہ وہ مذکورہ ہدایات اپنے متعلقہ محکموں کے ملازمین تک پہنچائیں۔ سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر ضروری مظاہروں سے باز نہ آنا سنگین بے ضابطگی کے دائرے میں آتا ہے۔ حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ “محکموں کو اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ ایسے کسی بھی ملازم (ملازمین) کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کریں جو مظاہروں اور ہڑتالوں کو منظم کرنے میں ملوث پائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں