کلچرل اکیڈمی کےاہتمام سے تھیٹر فیسٹول کشمیر 2023 شدومد سے جاری 0

کلچرل اکیڈمی کےاہتمام سے تھیٹر فیسٹول کشمیر 2023 شدومد سے جاری

بڈشاہ کلچرل سوسائٹی نے”پونڈکھ” اسٹیج ڈرامہ کیا پیش

سرینگر/ندائے کشمیر/ جمیل انصاری :
جے اینڈ اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اہتمام سے ٹائیگورہال سرینگر میں 6 روزہ تھیٹر فیسٹول کشمیر 2023 جاری ہے اور فیسٹول کے دوسرے روز بڈشاہ کلچرل سوسائٹی رےپورہ گاندربل سے منسلک فنکاروں نے ریشی رشید کی ہدایت میں ان ہی کا لکھا ہوا کشمیری اسٹیج ڈرامہ “پونڈکھ ” حاضرین کے سامنے پیش کرکے ان سے داد حاصل کی اور حاضرین نے ڈرامہ میں کام کرنے والے تمام فنکاروں کو خوب سراہا۔آغاز میں کلچرل اکیڈمی کے سینئر آفیسر ڈاکٹر سید افتخار احمد نے مہمانوں اور دیگر ڈرامہ شائقین کا پرتپاک استقبال کیا اور اپنی تقریر میں جاری تھیٹر فیسٹول کشمیر 2023 کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
6 روزہ تھیٹر فیسٹول کے پہلے روز مہک ڈرامٹک کلب سرینگر سے وابستہ فنکاروں نے جے کے کول بیزان کا تحریر کردہ اور فرحت صدیقی کی ہدایت میں” پزرچ باوتھ”نامی اسٹیج ڈرامہ پیش کیا تھا اور ابھی کالی داس تھیٹر کشمیر ویلی تھیٹر فیروز کلچرل فورم اور کرٹین کال تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کی شرکت باقی ہے۔ فیسٹول کے دوسرے روز بھی تھیٹر شائقین کے علاوہ ڈرامہ شائقین کی ایک خاص تعداد موجود تھی۔ پونڈکھ ڈرامے میں جن اداکاروں نے اپنا رول ادا کیا اُن میں شہزاد شبیر، میر مشتاق، شاہد ملک، رفیق متو، آصف خان، فضیل احمد، محمد امین شیخ، خورشید میر، عمران فاروق، شکیل نقاش شامل ہیں۔ ڈرامے کے اختتام پر ریشی رشید نے کلچرل اکیڈیمی کے سیکریٹری بھرت سنگھ منہاس کا شکریہ ادا کیا جنکی کوششوں اور کاوشوں سے پچھلے کئی مہینوں سے ثقافتی، تمدنی اور ادبی پروگرام ہورہے ہیں۔ تقریب کی نظامت کے فرایض انیقہ رشید فراش نے انجام دئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں