لتہ پورہ پانپور میں تحصیلدار نے اسکول کو کردیا سربمہر 84

آدھار نمبرات لنک نہ کرنے کی پاداش میں سینکڑوں بینک کھاتے سیل کردیئے گئے

کھاتے داروں کو مشکلات کاسامنا بینک انتظامیہ خاموش
سرینگر /20اگست// جموں وکشمیر بینک سمیت دوسرے بینکوں کے کھاتے داراس وقت پریشانیوں میں مبتلاہوگئے جب بینک برانچوں میں بینک کھاتے آدھار کار ڈکے ساتھ نہ جوڑنے اورفارم ساٹھ مکمل نہ کرنے کی بناء پر بینک کھاتوں کو سیل کرنے کا سلسلہ شروع کیاجس پر کھاتے داروں نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کومدنظررکھتے ہوئے اس طرح کی کارروائیاں عمل میں لانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔اے پی آئی نمائندے کے مطابق مرکزی زیرانتظام علاقے وادی کشمیرمیں جموں کشمیربینک سمیت دوسرے مالیاتی اداروں کے ساتھ لین دین کرنے والے کھاتے داروں کواس وقت پریشانیوں کاسامناکرنا پڑا جب جموںو کشمیربینک سمیت دوسرے بینک برانچوں نے کھاتے داروں کے بینک کھاتے آدھار کار ڈکے ساتھ لنک نہ کرنے اور فارم ساٹھ داخل نہ کرنے کی پاداش میں ان کے بینک کھاتے سیل کردیئے ہے جسکے نتیجے میں کھاتے دار بینک کھاتوں سے رقومات نہیں نکال پارہے ہیں کھاتے داروں کے مطابق کروناوائرس کی وبائی بیماری پھوٹ پڑنے کی وجہ سے بینک برانچوں میں آنا جاناانتہائی مشکل ہئے جبکہ وادی کشمیرمیںسینکڑوں کے قریب ایسے کھاتے دا رہے جنہیں ابھی تک آدھار کارڈبھی فراہم نہیں کئے ہیں ۔کھاتے داروں کے مطابق بینک کھاتے سیل کرنے سے نہ وہ بچوں کااسکول فیس دا نہیں کرپارہے ہیں اور نہ ہی وہ اپنی ضروریات کوپوراکرنے کی خاطررقومات نکال پارہے ہیں۔ کھاتے داروں نے جموں وکشمیربینک کی اعلی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ آدھار نمبر لنک کرنے اور فارم ساٹھ مکمل کرنے کے سلسلے میں چھوٹ دی جائے تا کہ کھاتے دار وں کوپریشانیوں کاسامنا ناکرناپڑیں ۔اے پی آئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں