پٹن اور نہال پورہ میں فرزندان توحید کی کثیرتعداد سر آپااحتجاج
سرینگر /20اگست// توہین آمیز کلمات اظہار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری ، پٹن کے کئی علاقوں میں فرزندان توحید کی بڑی تعداد نے سڑکوں پرآکراحتجاجی مظاہرے کئے اور کھستاخانہ کلمات کااظہار کرنے والے کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لانے کامطالبہ کیا۔اے پی آئی کے مطابق آقائی نامدار حضرت احمدمجتبی ﷺکے خلاف ریاسی جموں کے ایک نامنہاد سوامی ستپال کی جانب سے کھستاخانہ کلمات کااظہار کرنے کے خلاف مرکزی زیرانتظام علاقے وادی کشمیرمیں غم وغصے کی لہربدستورجاری نہا ل پورہ اور پٹن کے علاقوں میں اس وقت زندگی تھم گئی جب مردزن بوڑھے اور بچے اپنے گھروں سے باہرآئے اور کھستاخانہ الفاظ استعمال کرنے پراپنی ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کئے۔ احتجاج کرنے والے مطالبہ کررہے تھے کہ رسول رحمت ﷺ کی شان میں کھستاخی کرنے والے سوامی کے خلاف جلدسے جلدکارروائی عمل میں لائی جائے ا ور اس معاملے کوالتواء میں نہ ڈالاجا ئیے۔ احتجاج کرنے والوں کے مطابق مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتاہے مگرآقائی نامدار کے شان میں کوئی کھستاخی کرے یہ مسلمانوں کو برداشت نہیں ہوگا ۔احتجاج کرنے والوں کے مطابق دنیا کوا کوئی بھی مذہب دوسرے مذاہب ماننے والوں کے جذبات واحساسات کو ٹھہیس پہنچانے یااس کے ماننے والوں کے جذبات کومجروع کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے تا ہم جموںو کشمیرم بالعموم اوروادی کشمیرمیں امن بھائی چارے کی صدیوںپرانی بھائی چارے کوزک پہنچانے کے لئے اس طرح کی کارروائیاں عمل میں لا رہے ہیں جوناقابل برداشت ہے ۔احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیاکہ نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے سوامی اور اس کے حمایتیوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی عمل میں لائی جائے تا کہ لوگوں میں جوغم وغصہ پایاجارہاہے اس سے دور کیاجاسکے ۔ احتجاج کرنے والوں نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ اس واقعے کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہرکرنے کے دوران امن امان کوبرقراررکھنے اور دوسرے مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ انسانی سلوک رواں داری اورمحبت کااظہارکرنے میں کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت ناکریں۔
