163

گرمائی دارلخلافہ میں بلاضرورت پانی کے استعمال کوروکنے کے لئے سمارٹ میٹر نصب کئے جارہے ہیں

گاندربل اور سرینگر اضلاع میں لوگوں کوضرورت سے زیادہ پینے کاپانی فراہم کیا جا رہاہیں /جل شکتی محکمہ

سرینگر /20اگست/ جل شکتی محکمہ نے دعویٰ کیاہے کہ وادی کے دواضلاع گاندربل اورسرینگر میںلوگوںکو پانی کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہے اور محکمہ کی جا نب سے سرینگر کے علاقے میںآ نے والے دنوں کے دوران سمارٹ میٹر نصب کرنے کارروائی شرع کی جائیگی تاکہ لوگ بلاضرورت پانی کااستعمال نا کر سکے ۔اے پی آ ئی کے مطابق پانی سے مالا مال وادی کشمیرمیں لوگ پینے کے پانی کی قلت کا سامناکررہے ہیں اور دوسری جانب جل شکتی محکمہ نے اس بات کااعلان کردیاہتے کہ سرینگر اور گاندربل اضلاع میں لوگوںکو بہتر پانی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے اوران دواضلاع میںلوگوں کوپینے کے پانی کی قلت کاسامنا نہیںکرا پڑرہاہے محکمہ کے مطابق سرینگراور گاندربل اضلاع کی مجموعی آبادی کے مقابلے میں تین گناہ زیادہ پانی واٹرسپلائی اسکیموں کے ذریعے فراہم کیاجارہاہے اور اس سلسلے میں محکمہ کی جا نب سے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجارہاہے۔ محکمہ کادعویٰ ہے کہ 2022تک ہرگھر کونل کے ذریعے پینے کاپانی فراہم کرنے کے سلسلے میں جنگ بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہے اور اس سلسلے میںٰوادی کے اطراف واکناف میں پائیپں بچھانے کاکام شروع کیاجارہاہے تاہم محکمہ نے اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ پائیپں بچھانے کے بعد کتنے علاقے کے لوگوں کوواٹرسپائی اسکیم کے ذریعے پانی فراہم کیاجارہاہے اور نہ محکمہ نے اس سلسلے میں اعداد شمارمنظرعام پرلائے تا ہم محکمہ نے اس بات کاانکشاف کیاہے کہ ناجائز طریقے سے پانی استعمال کرنے روکنے کی خاطرشہرسرینگر سے سمارٹ میٹر نصب کرنے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے گرمائی دارلخلافہ سرینگر میںاس کام سے فارغ ہونے کے بعد وادی کے دوسرے علاقوں میںبھی سمارٹ میٹر نصب کرنے سے گریز نہیں کیاجائیگا تا کہ غیرضروری طور پرپانی کااستعمال کیاجارہاہے ا س سے روکاجاسکے ۔وادی کشمیرمیں پچھلے کئی برسوں سے پی ڈی ڈی محکمہ بھی ڈیجٹل میٹر استعمال کرنے کاڈھنڈورہ پیٹا رہاہے تاکہ اپنے عیبوں اور لاپرواہی پرپردہ ڈالاجاسکے اسی طرح جل شکتی کامحکمہ بھی لوگوں کوپینے کاپانی فراہم کرنے میںنا کام ثابت ہونے کے بعد اب لوگوں کوخوف زدہ کرنے کے لئے سمارٹ میٹرنصب کرنے کاڈھنڈورہ پیٹا جا رہاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں