کلچرل اکیڈیمی اورگاندھی میموریل کالج کے اشتراک سے مشاعرہ منعقد 0

کلچرل اکیڈیمی اورگاندھی میموریل کالج کے اشتراک سے مشاعرہ منعقد

پرنسپل گاندھی کالج نے مہمانوںکا استقبال اورڈاکٹر تنویر طاہر نے شکریہ ادا کیا

سرینگر/ندائے کشمیر/
جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ ،کلچر اینڈ لینگویجز کے اہتمام اور گاندھی میموریل کالج فتح کدل سری نگر کے اشتراک سے ایک اردو مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ اس مشاعرے کی صدارت معروف شاعر رفیق راز نے کی جب کہ پروفيسر ایاز رسول نازکی بہ طور مہمان خصوصی اور پروفيسر ڈاکٹر جی۔ایم۔لون پرنسپل کالج بہ طور میزبان اعلیٰ ایوان صدارت میں موجود رہے ۔اس دوران سابق چیف انفارميشن کمشنر، جی ۔آر۔صوفی ،معروف صحافی و شاعر جاوید آذر اور مشہور براڈکاسٹر اور شاعر ڈاکٹر ستیش ومل بہ طور مہمانان زی وقار جبکہ محمد سلیم سالک مدیر شیرازہ اکیڈمی کے نمائندہ کی حیثیت سےایوان صدارت میں موجود تھے۔ مشاعرے کی نظامت ڈاکٹر راشد عزیز نے کی۔ مشاعرے کے آغاز میں پرنسپل گاندھی میموریل کالج پروفيسر جی ایم لون نے مہمانوں کا باضابطہ استقبال کیا۔ اس کے بعد مدیر شیرازہ اردو سلیم سالک نے اکیڈمی کی ادبی سرگرميوں کا مفصل خاکہ پیش کیا۔اس مشاعرے میں جن شعرا نے شرکت کی ان میں رُخسانہ جبیں ،ڈاکٹر تنویر طاہر،پرویز مانوس، ڈاکٹر ستیش ومل، عارض ارشاد، ڈاکٹر راشد عزیز، شفیع شاداب، رفیق ہمراز،اشرف عادل، غضنفر علی شاہباز، شفیع صابر شبیر، راقم حیدر، خواہش کشمیری، راشد مقبول، محمد اشرف بابا، حاشر افنان ،وقار دانش ، راشف عزمی ،زینب شفیع ، ،بشیر حال ، رفیق ہمراز، شامل رہے۔مشاعرے کے دوران شیرازہ کی تازہ مطبوعات کی رسم رونمائی انجام دی گئی جن میں شیرازہ مجید مضمر نمبر، شیرازہ سفرنامہ نمبر جلد1۔اور شیرازہ سفرنامہ نمبر جلد2 شامل ہیں۔ اس دوران شعرا و ادبا کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مقتدر شخصیات نے شرکت کی ۔ان میں ڈاکٹر شہزادہ سلیم،عبد الرشید راہگیر ،شفیع احمد، ریحانہ شجر کے علاوہ کالج کے اساتذہ اور طلبا و طالبات بھی موجود رہے ۔مشاعرے کے آخر میں ڈاکٹر تنویر طاہر نے مہمانان کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں