عمر افضل
بانڈی پورہ :17 التوبر : ضلع بانڈی پورہ کے وانگی پورہ سنبھل علاقے میں ٹریکٹر الٹنے سے 21 سالہ لڑکا جان بحق ہوگیا۔ندائے کشمیر نمائندے عمر افضل نے بتایا کہ 21سالہ رئیس احمد راتھر ولد غلام قادر راتھر ٹریکٹر الٹنے سے شدید زخمی ہو گیا،
جس کو فوری علاج و معالجہ کیلئے سی ایچ سی سنبھل لے جایا گیا ۔جہاں پر اُن کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ جس کے بعد طبی قانونی کارروائی کی گئی اور لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اور جونہی لاش اُس کے آبائی گھر پہنچ گئی تو وہاں کہرام مچ گیا۔