کہنہ مشق ادیب غلام نبی خیال کا انتقال 0

کہنہ مشق ادیب غلام نبی خیال کا انتقال

کاروان شعرائے اردو کی طرف سے لواحقین کے ساتھ تعزیت

سرینگر/تنہا ایاز/ “کاروانِ شعرائے اُردو” کے مرکزی دفتر ہُدا ایش آبی گزر میں زیرِ صدارت ڈاکٹر تنویر طاہر ایک تعزیتی میٹنگ منعقدہوئی ۔میٹنگمیں صدر ڈاکٹر تنویرطاہر ،سرپرست اعلیٰ پرویز مانوس ، عارض ارشاد ،شفیع شاداب اور ایم ڈی فراز شامل تھے۔ میٹنگ میں عصر حاضر کے نامور شاعر ‘ نقاد اور ادیب محترم غلام نبی خیال کے انتقال پُر ملال پر “کاروان شعرائے اردو نے “ان کے اہل خانہ اور دیگر عزیز و اقارب کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی گئی اور اس بات کا اظہار کیا گیا کہ یقیناً غلام نبی خیال کی رحلت سے ادبی دنیا میں عموماً اور وادی کے تخلیقی ادب میں خصوصاً ایک ایسا خلاء پیدا ہو اہے جس کا پُر ہونا ممکن ہی نہیں ہے ۔اردو ادب کے حوالے سے اُن کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ہیں ۔ غلام نبی خیال نے درجنوں کتابیں لکھی ہیں اور وہ ساہیتہ اکیڈیمی ایوار ڈ یافتہ بھی تھے۔ خیال صاحب جیسی شخصیت کواپنے کام اور ادب کے تئیں اُن کی خدمات اُنہیں عوام میں ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔انہوں نے ادب اور صحافت کیلئے جو کام کیا ہے وہ دور دور تک یا د کیا جائے گا۔ میٹنگ میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں “کاروان شعرائے اردو “کےممبران مرحوم کے اہل خانہ کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ۔ اللہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں