انجمن ادب گاندربل کی طرف سے سلسلہ وار آن لاین پروگرام "انہار " میں محفل مشاعرہ منعقد 0

انجمن ادب گاندربل کی طرف سے سلسلہ وار آن لاین پروگرام “انہار ” میں محفل مشاعرہ منعقد

ندائے کشمیر/مورخہ 12 اکتوبر بروز جمعرات شام 7 بجے انجمن ادب گاندربل کی طرف سے سلسلہ وار آن لاین پروگرام “انہار ” میں محفل مشاعرہ منعقد ہوا۔محفل کو اپنی صدارت سے کنوینیر ساہتیہ اکاڈمی اور چیف ایڈوایزر انجمن ادب گاندربل جناب پروفیسر شاد رمضان صاحب نے نوازا، مہمان خصوصی کے طور جناب پریم ناتھ شاد صاحب محفل کی زینت بنے رہے۔جبکہ جناب مجید مسرور صاحب جناب رشید نظامی صاحب اور جناب ناظم نذیر صاحب بطور مہمانان ذی وقار ہماری حوصلہ افزائی کے لیے موجود رہے۔جناب اطہر منیگامی صاحب سرپرست اعلی انجمن ادب گاندربل نے مہمانان گرامی اور شرکاء کا رسمی استقبال کیا جبکہ تحریک شکرانہ کے حقوق جناب جمشید عارف شاہ صاحب پبلسٹی سیکریٹری انجمن ادب گاندربل نےادا کیا۔ محفل کی نظامت کا بار جناب واجد حسن چھترگلی کے کندھوں پر رہا۔ جن ذی وقار اور کہنہ مشق شعراء حضرات نےمحفل کو رونق بخشی ان کے اسماء گرامی ہیں۔ محترم اسداللہ صفوی صاحب ،جناب ساگر نذیر صاحب ،جناب ریاض پروانہ صاحب ،محترم شبنم شبیر صاحب ،جناب یاسین دریگامی صاحب ،جناب اظہر ہاشمی صاحب ۔پروگرام کے نگران صدر انجمن ادب گاندربل جناب اظہر نذیر صاحب رہے۔پروگرام کے نشریاتی معاونین میں شیخ بشیر چیف کارسپانڈینٹ انجمن ادب گاندربل ، جمشید عارف شاہ پبلسٹی سیکرٹری انجمن ادب گاندربل، میر کامران حسن ،درخشاں ممتاز اور شیخ مطلوب شامل رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں