وادی بھر میں آج 604ویں عرس شیخ العالم کی تقریب تزک واحترام سے منائی گئی 0

وادی بھر میں آج 604ویں عرس شیخ العالم کی تقریب تزک واحترام سے منائی گئی

ایل جی انتظامیہ نے زائرین کی سہولیات کے لئے یہاں مکمل انتظامات کئے تھے

غلام قادر بیدار

وادی میں موجود ریشی زیارت گاہوں تاریخی خانقاہوں اور بعض دینی مراکز پر آج نامور مقامی اولیاء اللہ جناب حضرت شیخ نورالدین ولی ریشی اویسی کشمیری کے سالانہ عرس کی تقریبات تزک واحترام سے منائی گئی۔ چرارشریف میں واقع انکے آستانہ عالیہ پر ہزاروں عقیدت مندوں نے حاضری دی۔ بعقہ عالیہ کے میر واعظ مولانا امیر الدین شاہ نے سیرت نندہ ریشی پر روشنی ڈالی نماز جمعہ پونے تین بجے اداکی گئی۔ نمائندے نے بتایا کہ سالانہ عرس تقریبات کا انعقاد کیا گیا لیکن چرارشریف میں حسب توقع سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں انتظامیہ کے درجنوں عہدیداران شامل ہویئے۔ عرس کے سلسلے میں کل رات شب خوانی پر مشتمل دردناک کی مجلس عشا سے فجر تک جاری تھی ۔جسمیں وادی کی دوسری زیارتگاہوں کے شریں دھان منقبت خوانوں کاروان اسلامی کے سکالروں اور دوسرے خادموں نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ مسلم وقف بورڈ کی چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی صاحبہ نے آج وقف بورڈ کے قافلے کے ہمراہ چرارشریف کادورہ کیا ۔انتظامات کا جائیزہ لیکر پھر اطمینان سے احاطہ زیارت میں خواتین زائرین کے ساتھ نماز اداکی۔سید درخشان جی نے۔ 604۔ویں۔۔ سالانہ عرس شیخ العالم ؒ کے موقعے پر ایڈمنسٹریشن کی طرف سے کئےگئے ۔انتظامات کا بذات خود جائزہ لیا۔ جبکہ اس موقعے پر بالکل کم وقفے کے دوران وقف بورڈ کے اہتمام سے پہلی مرتبہ مرد وزن پہ مبنی 7/7 کمروں۔۔ والے دوالگ الگ بیت الخلا۔کا باقاعدہ طور افتتاح کرنے کے ساتھ ہی عام لوگوں کیلئےوقف کیا ۔موصوفہ نے یہاں موجود میڈیا کے نمایندوں کو بتایا وقف بورڈ ہی اب یہاں عنقریب سابقہ گورنر شری جگموھن کی خواہش کے مطابق بیت الزائیرین لنگر خوانہ آڈیٹوریم وغیرہ تعمیر کیا جائیگا۔ عرس کے سلسلے میں آج کڑے سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں