کنزر میں ادبی تقریب کے دوران محمد اسداللہ میر پسناگی کی زندگی پر صدفس منز دردان کتاب کی رسم رونمائی 0

کنزر میں ادبی تقریب کے دوران محمد اسداللہ میر پسناگی کی زندگی پر صدفس منز دردان کتاب کی رسم رونمائی

بارہمولہ/ندائے کشمیر/محمد ادریس

بہار ادب تلگام پٹن نے آج ادبی مرکز کمراز جموں وکشمیر کی سرپرستی میں ٹاؤن ہال کنزر ٹنگمرگ میں ایک ادبی تقریب کے دوران “محمد اسداللہ میر پسناگی” کی زندگی کے مختلف پہلوں پر سید نادم بخاری کی تصنیف کرده کتاب «صدفس منز دردان» کی رسم رونمائی انجام دی گئی تقریب کی صدارت ساہتیہ اکیڈمی کے کشمیری بورڈ کےکنوینیر پروفیسر ڈاکٹر شاد رمضان نے کی. معروف براڈکاسٹر اور سابقہ ڈاریکٹر ریڈیو کشمیر سرینگر سید ہمایوں قیصر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ مہمان ذی وقار کی حیثیت سے تقریب پر موجود تھے .ایوان صدارت میں سعد دین سعدی، نزیر حسین حسین گوہر، ادبی مرکز کمراز کے سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی، اور بہار ادب تلگام کے صدر رشید روشن اور غلام حسن بٹ بھی شامل تھے تقریب کی نظامت معروف براڈکاسٹر شبنم تلگامی نے انجام دی ، کتاب پر شاہد دلنوی کا تحریر کرده مقالہ “صدفس منز دردان أکھ سلسبیل” عابد اشرف نے پیش کیا، تقریب میں وادی سے آۓ ہوۓ ادیبوں شاعروں اور ادب نوازوں کی ایک بڑے تعداد نے شرکت کی آخر پر خورشید احمد خورشید نے مہمانوں کا شکریہ کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں