کوکر ناگ انکونٹر کا تیسرا دن: ایک اور زخمی اہلکار چل بسا،تعداد4تک پہنچ گئی 0

کوکر ناگ انکونٹر کا تیسرا دن: ایک اور زخمی اہلکار چل بسا،تعداد4تک پہنچ گئی

سری نگر15 ستمبر:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکر ناگ کے گڈول کے جنگلاتی علاقے میں جمعہ کے روز مسلسل تیسرے روز بھی ملی ٹنٹ مخالف آپریشن جاری رہا ہے جبکہ اس تصادم آرئی میں پہلے روز زخمی ہونے والا ایک اور اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے ۔ادھرجمعہ کے روز صبح ہونے کے ساتھ ہی یہاں آپریشن کا پھر آغاز کیا گیا ہے اور ملی ٹینٹوں کا پتہ لگانے میں فورسز کی مدد کے لیے ڈرون، کواڈ کاپٹر کا استعمال کئے گئے ہیں۔علاقے میں فوج اورپولیس کے اعلیٰ افسران نے دورہ کر کے یہاں حالات کا جائزہ لیا۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق اس انکونٹر کے پہلے روز یعنی بدھ کے روز زخم ی ہونے والا ایک اور فوجی اہلکار زخموں کی تاب نہ لا کر جمعہ کی صبح دم توڑ بیٹھا ہے اس طرح سے اس واقعے میں مرنے والوں کی تعداد4ہوگیا ہے ۔ جمعرات کو رات ہونے کے ساتھ ہی آپریشن کو ملتوی کیا گیا تھاجبکہ محاصرہ جاری تھا تاہم جمعہ کو صبح ہونے کے ساتھ یہا ںپھر ایک بار آپریشن شروع کیا گیا ہے اگر چہ صبح سویرے کچھ مدت تک یہاں خاموشی چھائی تھی تاہم بعد میں یہاں گھنے جنگلوں میں فوج نے بڑے پیمانے پر گولی باری کی ہے جس کی وجہ سے یہ علاقے دہل اٹھا ہے اگر چہ اب تک کوئی بیان اس حوالے سے سامنے نہیں آیا ہے ۔تاہم ایسا لگتا ہے کہ فوج جس جگہ پر گولہ باری کر رہی ہے انہیں ممکنہ طور پر خدشہ ہے کہ ملی ٹینٹ یہاں چھپے ہوئے ہیں ۔نمائندے نے بتایا کہ علاقے میں فوج اور جموں و کشمیر پولیس کے سیکورٹی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم اور دہشت گردوں کے درمیان جاری گولی باری مسلسل تیسرے دن میں داخل ہوگئی، ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز کو تلاش کرنے اور اسے بے اثر کرنے کے لیے جمعہ کو کام میں لگایا گیا۔ حکام کے مطابق، بدھ کے روز شروع ہونے والے آپریشن میں شامل سیکورٹی اہلکاروں کو دہشت گردوں کو تلاش کرنے کی جاری کوششوں میں کواڈ کاپٹروں اور ڈرونز کی مدد کی جا رہی تھی۔نمائندے نے بتایا یہاں دن بھر سماعت شکن دھماکے ہو رہے تھے جس کی وجہ سے یہاں پورا علاقہ دہل اٹھا ہے۔عین شاہدین نے بتایا دھماکے اس قدر زور دار تھے کہ ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ راکٹ لانچر داغے جا رہے تھے۔واضح رہے یہ انکونٹر بدھ کے روز شروع ہوا ہے جس میں فوج کا ایک کرنل،میجر اور جموںو کشمیر پولیس کا ایک ڈی ایس پی مارے گئے ہیں۔اس دوران جمعہ کے صبح ایک اور زخمی اہلکارزخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے اس طرح سے اس ابکونٹر میں3افسران سمیت4اہلکار مارے گئے ہیں ۔ادھرجمعرات کے شام ان ہلاکتوں کو لیکر وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں کنڈل مارچ بھی نکالے گئے ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق علاقے میں آپریشن جاری تھا تاہم تاحالکے مارے جانے کی کوئی اطلاع سرکاری طور پر موصول نہیں ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں