محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے کھیل کود سرگرمیاں جاری 0

محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے کھیل کود سرگرمیاں جاری

انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ہائر سیکنڈری بوگام اور ہائر سیکنڈری چوگام دیوسر نے ٹورنامنٹ کو اپنے نام کیا

سرینگر / این این این/ محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کی جانب سے کھیل کود کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے انڈر 19لڑکوں اور لڑکیو ں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابقمحکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کولگام کی جانب سے کھیل کود کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے انڈر 19لڑکوں اور لڑکیو ں کے لیے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جس میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول بوگام اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول اشموجی کی جانب سے انٹر زون ڈسٹرکٹ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔ فائنل میچمیں بوگام ہائر سیکنڈری اسکول نے پہلے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ چودہ اوروں میں114 رنز بنائے اور آخر پر اشموجی ہائر سیکنڈری اسکول 15رنوں سے یہ میچ ہار گئی۔اس طرح سے ہائر سیکنڈری بوگام نے انٹر زون ڈسٹرکٹ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کو اپنے نام کردیا۔اسی طرح سے لڑکیوں کے کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ہائر سیکنڈری اسکول چوگام نے پہلے ٹاس جیت کر بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس میں انھوں نے مقرہ دس اوروں میں 77 رنز بنائے ۔جواب میں گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کولگام صرف 69رنز ہی بنا سکی اور میچ ہار گئی ۔ اس طرحسہائر سیکنڈری اسکول چوگام کی ٹیم نے یہ انٹر زون ڈسٹرکٹ لیول کرکٹ ٹورنامنٹ کو اپنے نام کردیا۔ پرنسپل گرلز ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول کولگام ،شری چاند کرشن بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔انھوں نے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی اور اُن میں انعامات تقسیم کئے ۔(انچارج میڈیا اینڈ پبلسٹی/ ظہور اندرابی)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں