جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن کی جانب سے 25 ستمبر کو 0

جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن کی جانب سے 25 ستمبر کو

بجبہاڑہ اننت ناگ میں 31 ویں نیشنل چمپئن شپ کا ہوگاانعقاد

سرینگر / این این این/ جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوی ایشن کی جانب سے 25 ستمبر کو بجبہاڑہ اننت ناگ میں 31 ویں جونیئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ کا انعقاد ہو رہا ہے۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ اننت ناگ میں 31 ویں جونیئر نیشنل ٹینس بال کرکٹ چمپئن شپ میں بڑی تعداد میں کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ یہ چمپئن شپ 25 ستمبر کو گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری سکول بجبہاڑہ اور ڈی پی ایس سنگم میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ چیمپئن شپ کا اہتمام جموں کشمیر ٹینس بال کرکٹ ایسوسی ایشن اور ٹینس بال کرکٹ فیڈریشن آف انڈیا کے باہمی اشتراک ہو رہا ہے۔ جس میں بھارت کی مختلف ریاستوں اور یو ٹییز سے بھی 19 سال کے لڑکے اور لڑکیاں شرکت کریں گے۔ چمپئن شپ28 ستمبر کو اختتام پزیر ہوگی۔ افتتاحی اور اختتامی تقریب میں کئی شخصیات کی آمد متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں