ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ کی طرف سے للہار میں کرکٹ ٹورنامنٹ جاری 0

ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ کی طرف سے للہار میں کرکٹ ٹورنامنٹ جاری

بلیو کیپس للہار فائنل میں داخل،ضمیر احمد میچ کا بہترین کھلاڑی قرار

سرینگر/ این این این/ ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ کی جانب سے للہار میدان میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل للہار جونیئرز اور بلیو کیپس للہار کے درمیان کھیلا گیا۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق پلوامہ کے للہار کاکاپورہ میدان میں ڈسڑکٹ پولیس پلوامہ کے اہتمام سے جاری ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بلیو کیپس نے للہار جونیئرس کو ہرایا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے للہار جونیئرس کی پوری ٹیم صرف 79 رنز پر ہی آل آوٹ ہوگئی۔ جواب میں بلیو کیپس للہار نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے میچ کو اپنے نام کردیا۔بلیو کیپس للہار کی جانب سے ضمیر احمدنے 37 رنز بنائے اور 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ جس کو بعد میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ اس جیت کے ساتھ ہی بلیو کیپس للہار کی ٹیم فائنل میں داخل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں