کوکرناگ تصادم میں کرنل، میجر اور ڈپٹی ایس پی جان بحق 0

کوکرناگ تصادم میں کرنل، میجر اور ڈپٹی ایس پی جان بحق

اننت ناگ /ندائے کشمیر/ جنوبی کشمیر کے اننت ضلع کے کوکرناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم میںDySP اور 19آر آر کے کمانڈنگ آفیسر اور میجرسمیت تین اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز اورملی ٹینٹوں کے مابین گڈول علاقے میں گولیوں کا یہ تبادلہ شروع ہوا۔حفاظتی اہلکاروں، جن میں فوج، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس ٹیم شامل ہیں، نے گڈول علاقے کو اُس وقت محاصرے میں لے لیا جب انہیں علاقے میں ملی ٹینٹوںکے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔
ذرائع کے مطابق جوں ہی حفاظتی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، چھپے ہوئے ملی ٹینٹوںنے حفاظتی اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے جواب میں فورسز بھی مورچہ زن ہوگئے۔ گولیوں کا تبادلہ انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر گیا اور گولیوں کے تبادلے میں دو فوجی اہلکاراور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہلے نزدیک اسپتال علاج و معالجہ کیلئے لے جایا گیا جس کے فوراً بعد اُنہیں فوجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اُنہیں بچانے کی پوری کوشش کی تاہم وہ تینوں زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔
فوت ہونے والوں میں فوج کی 19آر آر کے کمانڈنگ آفسیر کرنل من پریت سنگھ اور میجر آشیش اور جموں و کشمیر پولیس کے ڈی وائی ایس پی ہمایوبٹ شامل ہیں۔ ہمایونبٹ جموں و کشمیر پولیس کے ریٹائرڈ آئی جی غلام حسن بٹ کے فرزند تھے۔ جاں بحق ہوئے افسران کی میت کو سرینگرپولیس ہیڈ کوارٹر پہنچایا گیا جہاں اُنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ گلباری کی گئی۔ اس دوران لفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی افسران کی میت پر گلباری کی اور کہا کہ میں ان تینوں جانبازوں کی قربانی کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک ان کے کنبہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان جانبازوں کی قربانیوں پر پورا ملک سوگوار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں