ڈاکٹر عزیز حاجنی(مرحوم)۔۔۔۔۔ بہترین منتظم قدآور قلم کار 0

مرحوم ڈاکٹر عزیز حاجنی کی یاد میں تعزیتی مجلس

بزم شعروادب اننت ناگ نے کیا مجلس کا اہتمام
ندائے کشمیر/شافیہ گلفام/
سرینگر/13 ستمبر:مرحوم ڈاکٹر عزیز حاجنی کو ان کی دوسری برسی کے سلسلے میں بزم شعروادب اننت ناگ نے ایک تعزیتی مجلس کا اہتمام کیا جس میں مقررین نے مرحوم ڈاکٹر عزیز حاجنی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور ان ادبی خدمات کو یاد کیا گیا۔مجلس میں اور لوگوں کے علاوہ میر شفاعت شیدا۔ مولوی ریاض ہاکباری۔ سید مسعود ہاشم۔ جی۔ آر۔ و گے۔ خورشید کشتواڈی۔ جے۔ ڈی دلنواز۔ اسدالله اسد۔ غلام نبی پرواز۔ جی۔ ایم بینوا۔ رحانہ کوثر۔ناصر منور۔محتاج گنستانی۔ الطاف زرگر۔ عبدالاحد میر۔ یاسین دریگامی۔ گل تنویر۔ جاوید اقبال ماوری۔ عبدالرحمن فدا۔ وسیم علی کاظم۔ عبدالرشید سرشار۔ محترمہ عشرت گل۔ شمیما اعجاز۔ جی ایم دلشاد۔ اور عبدالرحمٰن میر نے شرکت کی ۔مجلس کے اختتام پر بزم شعر وادب اننتناگ کے جنرل سیکرٹری گلفام بارجی اور سرپرست محمد نعیم خان نے مرحوم حاجنی صاحب کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی اور تمام شرکاء مجلس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں