نیپال اور پنجاب کے راستے جموں وکشمیرمیں غیر ملکی ملی ٹنٹ بھیجنے کی پاکستانی کوشش 0

نیپال اور پنجاب کے راستے جموں وکشمیرمیں غیر ملکی ملی ٹنٹ بھیجنے کی پاکستانی کوشش

پونچھ اور راجوری میں غیر ملکی دہشت گردوں کا کامیابی کےساتھ خاتمہ :، لیفٹیننٹ جنرل دویدی

سری نگر:۳۱، ستمبر: : فوج کی شمالی کمان کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل اوپیندرا دویدی نے بدھ کویہ اعلان کیاہے کہ ہندوستانی فوج نے نیپال اورپنجاب کے راستے جموں و کشمیر میں دراندازی کرنے والے غیر ملکی دہشت گردوں کو روکنے کےلئے جامع حفاظتی اقدامات شروع کئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان خطے میں داخلی سلامتی کے حالات میں ہونے والی پیش رفت کو روکنے کےلئے جموں و کشمیر میں غیر ملکی دہشت گردوں کی دراندازی کی پوری کوشش کر رہا ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق جموں میں ایک پریس بریفنگ کے دوران، لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے فوج کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے پونچھ اور راجوری میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ غیر ملکی دہشت گردوں کو کامیابی کےساتھ ختم کر دیا ہے اور ان کی دراندازی کی کوششوں میں خلل ڈالا ہے۔ تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ دہشت گرد اب نیپال اور پنجاب کے راستے سڑک کے ذریعے جموں وکشمیرمیں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں، جس سے یہاں کے پرامن ماحول کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ”سب سے بڑی بات یہ ہے کہ بہتر اندرونی حالات (سیکورٹی صورتحال) کے باوجود پاکستان اپنی طرف سے غیر ملکی دہشت گردوں کو یہاں بھیجنے کی کوششیں کر رہا ہے تاکہ وہ کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کر سکیں۔لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے ایک حالیہ آپریشن کا بھی ذکر کیا جس میں ایک فوجی اور فوج کے وفادار کینائن ساتھی، اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ راجوری میںملی ٹنسی مخالف آپریشن کے دوران فوج کے ایک مخصوص تربیت یافتہ کتے( کینٹ )نے بہادری سے اپنے ہینڈلرز کی حفاظت کی۔آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل دیویدی نے جموں و کشمیر میں سیاحت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ2022 میں 1.88 کروڑ سیاحوں نے اس خطے کا دورہ کیا، اس سال 2.25 کروڑ سیاحوں کی آمد کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ دراندازوں کو بھیج کر سیاحت کی صنعت کو متاثر کرنے کی پاکستان کی کوششوں کے باوجود، ہندوستانی فوج چوکس رہتی ہے اور خطے کی سلامتی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔انہوںنے جموں و کشمیر میں پرامن ماحول اور سیاحت کے تحفظ پر زور دینے کےساتھ دراندازی کے انسداد کےلئے نافذ کیے جانے والے حفاظتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں