کوکر ناگ انکونٹر کا تیسرا دن: ایک اور زخمی اہلکار چل بسا،تعداد4تک پہنچ گئی 0

راجوری اورکوکرناگ علاقے میں ملی ٹنٹ مخالف آپریشن

2ملی ٹنٹ ،ایک فوجی جوان اورایک SPOازجان، 2سینئر افسروں سمیت کئی اہلکارزخمی

گڈول آپریشن کی نگرانی کیلئے جی اؤسی15کور،ڈی جی پی دلباغ سنگھ اورADGPوجے کمار موجود:پولیس

راجوری،اننت ناگ:۳۱، ستمبر: : راجوری ضلع کے ایک دُورافتادہ علاقے نرلہ میں منگل سے جاری خونین تصادم آرائی میں مزید ایک ملی ٹنٹ اورایک ایس پی اؤ کی ہلاکت کے بعد مہلوکین کی تعداد4تک پہنچ گئی ہے ،جن میں 2ملی ٹنٹ ،ایک فوجی اہلکار اور ایک ایس پی اؤ بھی شامل ہے جبکہ دیگر کچھ اہلکار زخمی ہوئے ہیں ۔ادھر جنوبی کشمیرکے ضلع اننت ناگ گڈول کوکرناگ علاقے میں بدھ کوشروع ہونے والے انکاؤنٹر میں فوج کی19آرآر اورجموں وکشمیرپولیس کے کچھ سینئرافسران کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ،اور یہاں جاری ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کی نگرانی کیلئے ڈی جی پی دلباغ سنگھ اور فوج کے کچھ سینئر کمانڈر بھی موجود ہیں ۔جے کے این ایس کو ملی تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسزکو ضلع راجوری کے ایک دوردراز کے علاقے میں 7ستمبر سے2مشتبہ ملی ٹنٹوں کی تلاش تھی ،جن کی نقل وحمل سے متعلق سیکورٹی فورسزکومصدقہ اطلاع ملی تھی ۔حکام نے بتایاکہ7ستمبر کومشتبہ ملی ٹنٹوںکاسراغ لگانے کی کارروائی شروع کردی گئی ،اور منگل یعنی12ستمبر کو نرلہ علاقے میں سیکورٹی فورسزکا ملی ٹنٹوں سے آمنا سامنا ہوا۔انہوںنے کہاکہ منگل کو طرفین کے مابین ہونے والی گولی باری کی زدمیں آکرایک دہشت گرد مارا گیاجبکہ فوج کاایک جوان بھی ازجان ہوگیا ،اورا یک ایس پی اؤ کے علاوہ کچھ سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں زون مکیش سنگھ نے بدھ کے روز بتایاکہ منگل کو رات دیر گئے آپریشن روک دیاگیاتھا،اور بدھ کی صبح دوبارہ آپریشن شروع کردیاگیا۔انہوںنے کہاکہ بدھ کے روز یہاں موجود ایک اور دہشت گرد ماراگیا جبکہ منگل کوزخمی ہونے والا ایس پی اؤ بھی جاں بحق ہوگیا۔جموں میں تعینات پی آر او (دفاع) لیفٹیننٹ کرنل سنیل برٹوال نے کہا کہ فوج اور جموں وکشمیر پولیس 7 ستمبر سے2دہشت گردوں کا سراغ لگا رہے ہیں۔ 12 ستمبر کو ایک بھاری فائرنگ کے نتیجے میں راجوری ضلع کے نرلا علاقے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہبدھ کے روزایک اور دہشت گرد کوہلاک کیا گیا جبکہ جائے جھڑپ سے بڑی مقدارمیں جنگی سامان یعنی ہتھیار اورگولی باردکوبرآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ادھر جنوبی کشمیرکے ضلع اننت ناگ گڈول کوکرناگ علاقے میں بدھ کوشروع ہونے والے انکاؤنٹر میں فوج کی19آرآر اورجموں وکشمیرپولیس کے کچھ سینئرافسران کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔کشمیرزون پولیس نے ایکس پر جانکاری دی کہ جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بدھ کو دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں سیکورٹی فورسز کے2 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ اننت ناگ ضلع کی تحصیل کوکرناگ کے گڈول علاقے میں سیکورٹی فورسز اور چھپے دہشت گردوں کے درمیان تصادم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان فائرنگ کے ابتدائی تبادلے میں ایک آرمی افسر اور ایک پولیس افسر زخمی ہوئے۔ذرائع کے مطابق گڈول کوکرناگ میں کچھ دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد بدھ کی صبح فوج کی19آرآر ،جموں وکشمیرپولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سی آر پی ایف نے علاقے کومحاصرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا،اورابتدائی فائرنگ کے تبادلے میں فوج اورپولیس کاایک ایک افسرزخمی ہوگیا،جن کو وہاں سے نکال کر اسپتال منتقل کیاگیاہے ۔معلوم ہواکہ گڈول کوکرناگ میں جاری ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کی نگرانی کیلئے فوج کی 15ویں کور کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل راجیو گائی، ڈی جی پی دلباغ سنگھ ،اے ڈی جی پی وجے کمار اور فوج کے کچھ سینئر کمانڈر پہنچ گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں