0

کوکرناگ میں ملی ٹینٹوں اور فورسز کے درمیان تصادم

سری نگر، 12 ستمبر/این این این /جنوبی کشمیر کے اننت ناگ کے کوکرناگ کے گڈول علاقے میں بدھ کو ملی ٹینٹوں اور سرکاری فورسز کے درمیان تصادم میں ایک فوجی اہلکار اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ندا نیوز نیٹ ورک کو ملی اطلاعات کے مطابق پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے کوکرناگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک فوجی افسر اور ایک پولیس افسر گولی لگنے سے زخمی ہوئے۔ دونوں کو فوری طور پر علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں