این ایس ڈی کی طرف سے ایک ماہ لمبے تکنیکی تھیٹر ورکشاپ کا آغاز 0

این ایس ڈی کی طرف سے ایک ماہ لمبے تکنیکی تھیٹر ورکشاپ کا آغاز

ورکشاپ این ایس ڈی سرینگر آفس لال منڈی میںشروع ہوا

سرینگر/ندائے کشمیر/جمیل انصاری/
تھیٹر لائٹ ڈِزائننگ، سیٹ ڈِزائرننگ اور تھیٹر کے دیگرہُنر کو اعزاز بخشنے کے لئے ایک ماہ لمبے تکنیکی تھیٹر ورکشاپ کی شروعات کل ین ایس ڈی آفس لال منڈی سرینگر میں ہوئی۔تھیٹر ورکشاپ کا انعقاد جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اشتراک سے نیشنل سکول آف ڈراما ، ٹی آئی اِی مرکز سرینگر کی جانب سے کیا گیا۔ سیکریٹری کلچرل اکیڈیمی شری بھرت سنگھ منہاس مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے افتتاحی تقریب پر موجود تھے۔ ان کے ساتھ ایوانِ صدارت میں معززین این ایس ڈی مرکز کے انچارج شری ارونا کمار ملک، ورکشاپ کے ناظم شری سُریش بھاردواج، کلچرل اکیڈیمی ڈویژنل آفس کے انچارج آفیسر فاورق انوار مرزا، نثار نسیم، شفیق قریشی ، گلزار گنائی اور تھیٹر کے سینئر کارکُن موجود تھے۔ایس ایس ڈی اہلکاروں کے مطابق اس اقدام کا مقصد اُن تھیٹر پیشہ وروں اور کشمیر کے نوجوانوں کو تقویت دینا ہے، جو صنعتی معیارات پر تھیٹر کی تکنیکوں اور ہُنر کو سیکھنے کے خواہش مند ہوں۔تھیٹر کے ہُنر کے پہلوئوں پر طویل مباحثوں کے مختلف اقسام کو ورکشاپ کے دوران نامور تھیٹر ماہرین کی جانب سے دائرے میں لایا جائے گا۔ ورکشاپ کی نگرانی این ایس ڈی سینٹر انچارج شری ارونا کمار ملک کررہے ہیں اور ورکشاپ کے ڈائریکٹر ممتاز تھیٹر ماہر شری سُریش بھاردواج ہیں۔ اس موقعے پر بولتے ہوئے این ایس ڈی کے سینٹر انچارج شری ارونا کمار ملک نے کہا کہ این ایس ڈی تھیٹر کے چاہنے والوں میں اضافہ کرنے کے لئے مستقبل میں بھی ایسے ورکشاپوں کا انعقاد کرے گا اور اس قسم کے ورکشاپ کشمیر میں تھیٹر کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے اور کشمیر کے تھیٹر سے جُڑے افراد کو مختلف پلیٹ فارموں پر رول کے ذریعے مواقعہ پانے میں بھی مدد کرے گا۔ورکشاپ کو این ایس ڈی کے سرینگر کواڈی نیٹر گلزار گنائی کا تعاون حاصل ہے۔ کشمیر کے مختلف حصوں سے لگ بھگ تیس طلباء اس میں شرکت کررہے ہیں ۔ یہ ورکشاپ این ایس ڈی کے رجسٹرار شری پردیپ کمار مُہانتے اور این ایس ڈی سوسائٹی ممبر وانی ترپاٹھی تِکو کے 14جولائی 2023 کے کشمیر کے اُنکے دورے کے دوران کشمیر کے تھیٹر پیشہ وروں کے ساتھ بات چیت کا نتیجہ تھا۔ یہاں پر یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ متذکرہ تکنیکی ورکشاپ کشمیر میں تھیٹریکل سرگرمیوں کے فروغ کے لیے 23فروری 2023 کو این ایس ڈی کے ڈائریکٹر پروفیسر (ڈاکٹر) رمیش چندر گور کی جانب سے کئے گئے اعلان کا ایک حصہ تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں