اننت ناگ کی ربیعہ سعید وومنز انڈین پریمیر لیگ میں گجرات جائنٹس کیلئے کھیلیں گی 0

اننت ناگ کی ربیعہ سعید وومنز انڈین پریمیر لیگ میں گجرات جائنٹس کیلئے کھیلیں گی

سرینگر/ این این این / جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والی 29سالہ آل رائونڈر ربعیہ سعید جنہیں گجرات جائنٹس نے وومنز انڈین پریمیر لیگ کیلئے منتخب کیا ہے، کا اصلی ہدف اور خواب قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نمایندگی کرنا ہے۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق اننت انگ کے بڈاس گام سے تعلق رکھنے والی ربیہ اس نوعیت کے کرکٹ ٹورنامنٹ می کھیلنے کیلئے جگہ حاصل کرنے والی دوسری خاتون کرکٹر ہیں۔ ربیعہ کا کہنا ہے کہ میں بہت خوش ہوں اور گجرات جائنٹس میں جلد سے جلد شرکت کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔ ربیعہ سال 2012سے کرکٹ کھیل رہی ہے اور انہوں نے جموںوکشمیر کرکٹ ایسو سی ایشن کی کئی برسوں تک نمایندگی کی ہے۔ آئی پی ایل میں منتخب ہونے کے بعد ان کا اصلی ہدف قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نمایندگی کرنا ہے۔ انہوںنے کہا میں اپنے آپ کو قومی ٹیم میں یکھنا چاہتی ہوں تاکہ میں بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکوں اور اپنے ملک اور جموں و کشمیر کا نام روش کرسکوں۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ مجھے یقین محکم ہے میں بین الاقوامی سطح پر ضرور کرکٹ کھیلوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اس سطح پر کھیل کر اپنے ملک اور جموںوکشمیر کا نام روشن کروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں