ڈسٹرکٹ پولیس پلوامہ کی جانب سے للہار کاکاورپ میں ناک آئوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جاری 0

ڈسٹرکٹ پولیس پلوامہ کی جانب سے للہار کاکاورپ میں ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ جاری

للہار جونئرس اور ایم سی سی کاکاپورہ سیمی فائنل میں داخل

سرینگر/ این این این / ڈسٹرکٹ پولیس پلوامہ کی جانب سے للہار کاکاپورہ میں جاری کرکٹ ٹورنامنٹ کے دو کوارٹر فائنل کھیلے گئے جس میں للہا ر جونئرس نے بیگم باغ کرکٹ کلب کو ہرایا۔ جبکہ دوسرے کورٹر فائنل میں ایم سی سی کاکاپورہ نے سیتھر گنڈ کرکٹ کلب کو شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ضلع پلوامہ کے للہار کاکاپورہ میں ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے جاری ناک آئوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دو کوارٹر فائنل میچ کھیلے گئے۔ پہلا کوارٹر فائنل میچ للہار جونئرس اور بیگم باغ کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے للہار کی ٹیم نے مقررہ 20آوروں میں 254رنز بنائے۔ للہار کی جانب سے عادل رسول نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 143رن بنائے۔ جواب میں بیگم باغ کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 124رنز پر ہی سمٹ گئی۔ واضح رہے کہ عادل رسول کو شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی جونئرس نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا کوارٹر فائنل ایم سی سی کاکاپورہ اور ستھر گنڈ کی ٹیم مد مقابل کھیلا گیا۔ ستھر گنڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 109رن بنائے جواب میں ایم سی سی کاکاپورہ نے 10آوروں میں ہی یہ میچ اپنے نام کرکے جیت درج کی۔ بلال احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے ایم سی سی کاکاپورہ کی جانب سے 60رنز کی اننگ کھیلی۔ اس طرح سے ڈسٹرک پولیس پلوامہ ناک آوٹ ٹورنامنٹ کے دو کوارٹر فائنل میچز کھیلے گئے ۔ جس میں للہار جونئرس اور ایم سی سی کاکاپور سیمی فائنل میں داخل ہوگئے۔ ٹورنامنٹ کے باقی میچ جاری ہیں اور کل بھی اسی طرح سے مزید میچ کھیلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں