ولگام کپوارہ میں 3نابالغ لڑکے لاپتہ 0

ولگام کپوارہ میں 3نابالغ لڑکے لاپتہ

پولیس تینوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے متحرک

سری نگر، 12 ستمبر / شمالی کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ہندواڑہ علاقے کے ولگام سے اسکول جانے والے تین نابالغ لڑکے کل سے لاپتہ ہیں۔سرکاری ذرائع کا کہناکہ تین نابالغ لڑکے اس وقت لاپتہ ہوگئے جب وہ پیر کی دوپہر آس پاس کے علاقے میں کھیلنے کے لیے نکلے تھے۔لاپتہ ہونے والے تینوں کی شناخت ناظم ممتاز ولد ممتاز احمد لون ساکن پھلمرگ، فیضان حمید میر ولد عبدالحمید میر ساکن کلمونہ اور عزیر احمد ڈار ولد محمد شفیع ڈار ساکن چمپورہ کے طور پر ہوئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن ولگام میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے”۔رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ولگام جان محمد نے معاملے میں گمشدگی کی اطلاع ملنے کی تصدیق کی۔ “ہم نے تینوں کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں”، انہوں نے مقامی باشندوں پر زور دیا کہ اگر ان کے پاس ان گمشدہ لڑکوں کے بارے میں کوئی معلومات یا کوئی علمیت ہے تو متعلقہ پولیس سٹیشن کو اطلاع کریں۔ تاکہ لاپتہ نابالغ لڑکوں کو بازیاب کیا جاسکے۔(جی این ایس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں