جے اینڈ کے دوردرشن۔ریڈیو پرفارمنگ آرٹسٹس اینڈ فریلانسرس۔ پروڈیوسرس۔ ڈاریکٹرس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس 0

جے اینڈ کے دوردرشن۔ریڈیو پرفارمنگ آرٹسٹس اینڈ فریلانسرس۔ پروڈیوسرس۔ ڈاریکٹرس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

پرسار بھارتی کی طرف سے فنکاروں کواضافی فیس سرٹیفکیٹ اجراء کرنے کی مانگ

سرینگر/ندائے کشمیر/شافیہ گلفام
پرسار بھارتی کی طرف سے حال میں ہندوستان میں دوردرشن فنکاروں کے فیس میں اضافےکا اعلان کیا گیا ہےاسی سلسلے میں جے اینڈ کے دوردرشن۔ ریڈیو پرفارمنگ آرٹسٹس اینڈ فریلانسرس۔ پروڈیوسرس اینڈ ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس سرینگر کے ایک مقامی ہوٹل میں ایسوسی ایشن کے پریزیڈنٹ اور معروف اداکار۔ ہدایت کار شیخ طارق جاوید کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جموں میں مقیم ایسوسی ایشن کی پریس سیکرٹری اور معروف شاعرہ اور اداکارہ میڈم کسم دھر کے علاوہ جنرل سیکرٹری جموں کیرتی کپل نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سی۔ای۔ او۔ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پرسار بھارتی کے علاوہ پروگرام سربراہ ڈی۔ ڈی کئشیر میڈم رابیعہ رسول سے مانگ کی گئی کہ حال ہی میں پرسار بھارتی نے دوردرشن فنکاروں کے فیس میں جو اضافےکا آرڈر اجراء کیا گیا اس کی سرٹیفکیٹ دوردرشن کے تسلیم شدہ فنکاروں کو فراہم کی جائیں اور ساتھ ہی ساتھ ڈی۔ ڈی کئشیر سے In House پروگراموں کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے تاکہ مقامی فنکاروں کو روزگار کے وسائل مہیا ہوسکیں۔اجلاس میں مزید آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے پروگرام سربراہ غلام رسول آخون سے بھی اسٹیشن سے متواتر نئے کشمیری اور اردو ڈراموں کا سلسلہ شروع کرنےکا مطالبہ کیا گیا اور اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اعلیٰ عہدیداران سے بھی مانگ کی گئی کہ ہر ایک مقامی رجسٹرڈ تھیٹر کو کام فراہم کیا جائے۔اجلاس میں جموں میں مقیم سابقہ ڈپٹی ڈاریکٹرجنرل اور ایسوسی ایشن کے ایڈوائزر اشوک جیل خانی۔وا ئس پریزیڈنٹ جموں بہاری کاک اور کنوینر جموں کمل رازدان نے آن لائن شرکت کی جبکہ ایسوسی ایشن کے وائس پریزیڈنٹ مشتاق بالا۔ جنرل سیکرٹری راجہ مجید۔خزانچی فاروق عادل۔ پی۔ آر۔ او گلفام بارجی۔ ایکزیکیٹو ممبر منظور ملک۔ اشرف رازگیری اور ملک مشتاق بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ایسوسی ایشن کے قانونی صلاح کار ایڈوکیٹ شیخ رضوان جاوید نے اجلاس میں آن لائن شمولیت کرکے کئی سودمند قانونی مشورے فراہم کئے۔اجلاس میں اس بات کو بھی دہرایا گیا کہ کسی بھی نئے ممبر کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشن سے چلے گئے دیگر ممبران کے لئے ایسوسی ایشن میں واپس آنے کے لئے ایسوسی ایشن کے دروازے کھلے ہیں۔اجلاس کے اختتام پر پریزیڈنٹ شیخ طارق جاوید نے تمام شرکاء اجلاس کا ہنگامی اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں