لاجورہ پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں 0

لاجورہ پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں

رتنی پورہ نے اونتی پورہ پلوامہ کو ہرادیا

سرینگر/ این این این/ پلوامہ کے لاجورہ علاقے میں لاجورہ پریمیئر لیگ کے فائنل میچ میں رتنی پورہ نے اونتی پورہ پلوامہ کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کردیا۔ شانک فیاض نے طوفانی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق لاجورہ پریمیئر لیگ بڑے جوش و خروش کے ساتھ کھیلنے کے بعد لاجورہ پلوامہ میں اختتام پزیر ہوا۔ اختتامی تقریب میں فونیکس پیرا میڈیکل کالج پلوامہ کے چیرمین اور منیجنگڈائریکٹر گلزار احمد اور 55 آر آر کے میجر کے علاوہ دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اونتی پورہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورں میں 194 رنز بنائے اور ان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔جواب میں رتنی پورہ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے مقررہ رنز کا حدف پورا کر کے فائنل میچ جیت لیا۔ رتنی پورہ کی جانب سے شانک فیاض نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے 30 گیندوں میں 70 رنز بنائے ۔میچ کے آخر پر کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ ادھر پلوامہ کے دیگر علاقوں میں بھی کھیل سرگرمیاں شد و مد سے جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں