اوکھو کاکاپورہ T20 ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر 0

اوکھو کاکاپورہ T20 ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

فائنل میچ میں پہرو بڈگام ٹیم کی شاندار جیت

سرینگر/ این این این/ شدید گرمی کے باوجود وادی کشمیر میں کھیل سرگرمیاں شد و مد جاری ہیں۔ کاکاپورہ پلوامہ میں اوکھو T20 ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پہرو بڈگام کی ٹیم نے جیت لیا۔ ندا نیوزنیٹ ورک کے نمائندے کے مطابق اوکھو کاکاپورہ T20 ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پہرو بڈگام اور اوکھو کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہرو بڈگام نے 18 آوروں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔ جواب میں اوکھو کی ٹیم 130 رنز ہی بناسکی۔مین آف دی میچ کا ایوارڈ فیضان جبکہ ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ سمیر احمد نے حاصل کیا۔ فائنل میچ کی تقریب میں غلام حسن پنڈت اور روبینہ اختر کے علاوہ دیگر کئی شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں