ڈگ پورہ صورہ سرینگر میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 0

ڈگ پورہ صورہ سرینگر میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

ایس ایس پی سکیورٹی سول سیکرٹریٹ راجہ نگہت امان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

سرینگر/ این این این/ ڈگ پورہ صورہ سرینگر میں اتوار کو ایک ناک آوٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا ۔جس کا افتتاح ایس ایس پی سکیورٹی سول سیکرٹریٹ محترمہ راجہ نگہت امان نے کیا۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق ضلع سرینگر کے ڈگ پورہ صورہ کے ایف آر ایل سٹیڈیم میں احسان فاؤنڈیشن جو کہ نہرو یوا کندر سے وابستہ ہے نے ایک ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ایس ایس پی سکیورٹی سول سیکریٹریٹ محترمہ راجہ نگہت امان جی مہمان خصوصی کے طور موجود تھیں۔اس موقع پر وادی کے ینامور سماجی کارکن اور احسان فاؤنڈیشن کے چیرمین راہی ریاض اور ڈاکٹر سید طارق احمد انچارج ایف آر ایس ڈگ پورہ سرینگر کے علاوہ دیگر کئی شخصیات موجود تھیں۔ ٹورنامنٹ میں ضلع سرینگر کے مختلف علاقوں کی 16 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اسکائی رینجرز گڈورہ اور ایف سی سی ڈگ پورہ کے درمیان کھیلا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی محترمہ راجہ نگہت امان نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے ٹیلنٹ سے بھارت کا نام روشن کریں ۔احسان فاؤنڈیشن کے چیرمین راہی ریاض نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل انسانی زندگی کے لیے انتہائی ضروری ہے اور روزانہ ورزش کرنے سے انسان تندرست اور صحت مند رہتا ہے۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات اور ہر طرح کی غلط کاموں سے اپنے آپ کو دور رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں