ضلع سرینگر میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے 2 اکتوبر کو رن فار پیس میراتھن کا اہتمام 0

ضلع سرینگر میں جموں کشمیر پولیس کی جانب سے 2 اکتوبر کو رن فار پیس میراتھن کا اہتمام

متعدد جگہوں پر رجسٹریشن کاونٹرس قائم ،رجسٹریشن 30ستمبر تک ہوگی

سرینگر/ این این این/
جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت 2 اکتوبر 2023 کو ضلع سرینگر میں” رن فار پیس”میراتھن کا انعقاد ہورہا ہے۔ میراتھن میں حصہ لینے کیلئے کئی مقامات پر رجسٹریشن کاونٹرس قائم کییجارہے ہیں۔ ندائے نیوز نیٹ ورک کے مطابق ضلع سرینگر میں 2 اکتوبر کو جموں وکشمیر پولیس کے زیر اہتمام میراتھن دوڑ کا انعقاد ہو رہا ہے۔تقریب کا انعقاد پولیس گالف کورس لیک ویو انوائرمینٹل ٹرینگ پارک بلیوارڈروڈ سرینگر میں کیا جائے گا۔اس حوالے سے سرینگر اور جموں میں کئی مقامات پر میراتھن میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کاونٹرایس قائم کئے جارہے ہیں۔پولیس میڈیا سنیٹر کے مطابق میراتھن میں حصہ لینے کیلئے سرینگر میں انڈور اسٹیڈیم، سرینگر لات گھاٹ نمبر -21، گنڈون اسپورٹس سینٹر راجباغ، کشمیر یونیورسٹی ، نہر و پارک گھاٹ نمبر : 16 اور سری نگر پولیس پبلک اسکول بمنہ میں کاونٹرایس قائم کئے گئے ہیں ۔ادھر جموں میں بھی اس حوالے سے رجسٹریشن کے کاونٹرس گلشن گراؤنڈ جموں ، ایم اے سٹیڈیم جموںاور جموں یونیورسٹی میں قائم کئے جارہے ہیں ۔میراتھن میں حصہ لینے والے افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ 10 ستمبر سے 30 ستمبر 2023 تک ان کاونٹروں پر رجسٹریشن کرائیں ۔مزید تفصیلات کیلئے ان فون نمبرات پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔ 9419004952, 7006800628،Email:kashmirmarathon2023@gmail.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں