وادی کے سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں میں رنگارنگ تمدنی پروگراموں کا سلسلہ جاری 0

وادی کے سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں میں رنگارنگ تمدنی پروگراموں کا سلسلہ جاری

کشمیر ویلی تھیٹر سرینگر نے سنگیت ناٹک اکیڈمی نیو دہلی کے اشتراک سے مقامی اسکول میں کیا ڈرامہ پیش

سرینگر/ندائے کشمیر/شافیہ گلفام/ 5 ستمبر۔

وادی کے سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں میں رنگارنگ تمدنی اور ثقافتی پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ ان رنگارنگ تمدنی اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے طلبہ و طالبات کو کشمیر کے تمدنی اور ثقافتی ورثے سے متعلق جانکاری فراہم کی جاتی ہے۔ اس سلسلے کے تحت کشمیر ویلی تھیٹر سرینگر کے فنکاروں نے سنگیت ناٹک اکیڈمی نیو دہلی کے اشتراک سے سرینگر کے مضافات میں واقع کشمیر ہارورڈ پبلک اسکول میں ایک رنگارنگ تمدنی پروگرام پیش کیا۔ جس میں معاشرے میں انسانی اقدار کے کھو جانے کے تصور پر مبنی شیخ محمد حنیف کا تحریر کردہ اور گل جاوید خان کی ہدایت میں ‘المأرینامی کشمیری اسٹیج ڈرامہ پیش کیا۔ اس ڈرامے کے معاون ظہور ذیدی تھے۔ یہ ڈرامہ کشمیر ہارورڈ کی اسٹیج منیجمنٹ اور مشتاق برک کی سربراہی میں پیش کیا گیا۔ تقریب میں طلبہ و طالبات کے علاوہ اسکول انتظامیہ۔معروف ادیب۔قلم کار۔شاعر اور براڈکاسٹر عبدالاحد فرہاد،ایشین میل کمینوکیشنزو مرکز فکرو فن کے سربراہ رشید راہل اور معروف اداکار اور ہدایت کار جاوید ظریف بھی موجود تھے۔تقریب کی نظامت کے فرائض الطاف حسین شیخ نے انجام دینے۔ ڈرامے میں جن معروف تھیٹر اداکاروں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ان میں شیخ محمدحنیف۔فرحت صدیقی۔جان مجروح۔اشرف ناگو۔محجبین انکساری۔ شاہدریڈونی۔ تنویر ڈار۔ شکیل نقاش۔ فاطمہ صوفی اور گل جاوید خان قابل ذکر ہیں۔اسکولی طلبہ و طالبات کے علاوہ اسکول انتظامیہ نے اس ڈرامے میں کام کرنے والے اداکاروں کی بہترین اداکاری پر ان کی کافی سراہناکی۔پروگرام کے آخر پر کشمیر ویلی تھیٹر سرینگر کے منتظمین نے معروف ادیب۔ قلم کار۔ شاعر اور براڈکاسٹر عبدالاحد فرہاد کو حال ہی میں ان کی تین تصانیف کی رسم رونمائی پر ان کی عزت افزائی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں