جائیدادانتظام ور حکمرانی میں انقلاب برپاہوگا 0

جائیدادانتظام ور حکمرانی میں انقلاب برپاہوگا

سری نگرضلع میں جلد ہی ہر پراپرٹی پر QR دھات بورڈ نصب کئے جائیں گے:سی ای اؤSSCLاطہر امیر خان

سری نگر:۴، ستمبر: : ایک اہم اقدام میں، چیف ایگزیکٹو آفیسر، سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ، اطہر امیر خان نے پیرکو اعلان کیا کہ جائیدادوں کےلئے QR کوڈنگ سری نگر میں پراپرٹی مینجمنٹ یعنی جائیدادانتظام ور گورننس یعنی حکمرانی میں انقلاب برپا کرے گی۔ جے کے این ایس کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ، اطہر امیر خان نے لال چوک، سری نگر میں صحافیوں کےساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ دنیا بھر کے بڑے شہروں میں، پراپرٹی ایڈریسنگ کےلئے ایک معیاری نظام کی پیروی کی جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم اسی جدیدمعیاری نظام یاسسٹم کو سری نگر میں متعارف کرا رہے ہیں۔اطہر امیر خان نے وضاحت کی کہ QR کوڈنگ ہر پراپرٹی کے بارے میں جامع ڈیٹا یامعلومات فراہم کرے گی، بشمول یوٹیلیٹی کنکشن یعنی رابطے کی افادیت، تجارتی یا رہائشی حیثیت، اور مزید یہ کہ جی آئی ایس میپنگ یعنی GISنقشہ سازی کے ذریعے سری نگر میں پہلے ہی2لاکھ30ہزار جائیدادوں کا سروے کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر پراپرٹی کو آسان مقام کی شناخت کےلئے ایک منفرد ڈیجیٹل نمبر ملے گا، اور جلد ہی ہر پراپرٹی پر QR میٹل بورڈ نصب کئے جائیں گے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر، سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈنے اس بات پر زور دیا کہQR کوڈنگ نہ صرف پراپرٹی مینجمنٹ کو بہتر بنائے گی بلکہ ضلع سری نگر میں گورننس کی منصوبہ بندی اور خدمات کی فراہمی کو بھی بہتر بنائے گی، جس سے آگے کی ایک نمایاں چھلانگ ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں