نادم میموریل ہائر سیکنڈری اسکول بانڈی پورہ میں کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے ثقافتی میلہ 0

نادم میموریل ہائر سیکنڈری اسکول بانڈی پورہ میں کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے ثقافتی میلہ

میلے میں رنگا رنگ تمدنی اور ثقافتی پروگرام پیش کئے

سرینگر/جمیل انصاری/:جموں اینڈ کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجز کے اہتمام سے جاری ثقافتی میلہ سیریز کے تحت آج نادم میموریل بائز ہائراسکینڈری اسکول بانڈی پورہ میں ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ میلہ آنے والے مہینوں میں کشمیر ڈویژن کے تمام اضلاع میں منعقد ہونے والے میلوں کی سیریز کا چھٹا ثقافتی میلہ تھا۔ اس ثقافتی میلہ میں فن اور ثقافت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کی طرف سے مختلف تمدنی اورثقافتی پروگرام پیش کئے گئے۔تقریب کے آغاز میں سیکریٹری اکیڈیمی بھارت سنگھ مہناس نے مہمانوں ، فنکاروں، طلباء اور حاظرین کا استقبال کیا۔ انہوں نے اپنے استقبالیہ میں کہا کہ کشمیر کے فن و ثقافت کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور یہ میلہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔تقریب پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ عمر شفیع خاص مہمان کی حیثیت سے تقریب میں تشریف فرما تھے اورثقافتی میلے کا مشاہدہ کررہے تھے۔ ثقافتی میلے میں مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے چیف ایجوکیشن آفیسر بانڈی پورہ محمد امین بیگ،ایس پی بانڈی پورہ سندیپ بھٹ، پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول بانڈی پورہ عبدالرشید لون بھی تشریف فرما تھے۔ آج کے ثقافتی میلے کا آغاز کشمیری روف سے ہوا جسے یِمبرزل کلچرل گروپ نے پیش کیا۔تقریب پر شوکت شان نے بانڈی پورہ ضلعے کا خاکہ پیش کیا۔ اسکے بعد راجہ بلال اور شاہی ممتازنے کشمیری اور اردو نغمے پیش کئے۔ ناصر اورفردوس (صوفی برادران) نے قوالیاں پیش کرکے حاضرین کو محضوظ کیا۔ تقریب پر غلام نبی لون اور اُنکے ہمنواوں نے بچہ نغمہ پیش کرکے حاظرین سے داد حاصل کی۔ثقافتی میلہ میں حبشاہ دمبالی ڈانس گروپ چاڈورہ نے دمبالی ڈانس پیش کیا۔اس میلے میں ایک مختصرمشاعرہ بھی پیش ہوا جسمیں گُل تنویر، عبدالرشید نثار اور مہتاب منظور نے شرکت کی۔عبدالرشید اور ساتھیوں نے سُرنائی وادن جبکہ کاتریشی بانڈ تھیٹر نے کشمیری بانڈپاتھر پیش کیا۔منظور خیالی نے پہاڑی لوک گیت پیش کیا۔ہائر سیکنڈری بائز بانڈی پورہ کے طلباء نے کشمیری نغمے پیش کرکے حاضرین سے داد حاصل کی۔اس ثقافتی میلے کے اختتام پر اندر کلچرل فورم سمبل سوناواری نے سلیم یوسف کا لکھا ہوا مزاحیہ ڈراما’’ نوو چپراس پیش کیا۔ تقریب کی نظامت فرائض شاہین مہاجن نے انجام دئے جبکہ وائس پرنسپل بائز ہائر سیکنڈری سکول بانڈی پورہ عبدالسمیع شاہ نے کلچرل اکیڈیمی کے افسران، مہمانوں، مقامی باشندوں اور طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔تقریب پر اور شخصیات کے علاوہ ڈاکٹر سید افتخار،اکٹر شبنم رفیق ،ڈاکٹر گلزار احمد راتھر، جمیل انصاری،غلام نبی ، اشفاق احمد، گُرمیت سنگھ اور عبدالرشید بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں