مرکز محمدیہ کے جنرل سیکرٹری انتقال کے سلسلے میں مذہبی، اور سماجی انجمنوں کی تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری سری نگر، 2ستمبر// مرکز محمدیہ کے جنرل سیکرٹری اور ترجمان محمد یوسف انجم کے انتقال کے سلسلے میں تعزیت پر سی کا سلسلہ جار ی ہے۔ وہ بدھ کی رات دیر گئے انتقال کر گئے تھے۔ مختلف مذہبی رہنماؤں، سماجی کارکنوں نے محمد یوسف انجم ساکن جوگی لنکر رعناواری کے اچانک انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔سماج کے مختلف طبقوں کے علاوہ جموں وکشمیر کے مذہبی انجمنوں نےسوگواراں سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے لیے دعا کی اور سوگواران کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر مرکز محمدیہ کے سر پر ست اعلی مولانا جاوید سلیم غزالی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ دریں اثناء خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کل اتوار کو صبح 10 بجے ان کے آبائی قبرستان زندشاہ مسجد رعناواری میں ہو گی اس کے بعد ان کے دولت خانہ پر تعزیتی مجالس کا اہتمام دن بھر جاری رہے گا 0

مرکز محمدیہ کے جنرل سیکرٹری انتقال کے سلسلے میں مذہبی، اور سماجی انجمنوں کی تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

سری نگر، 2ستمبر// مرکز محمدیہ کے جنرل سیکرٹری اور ترجمان محمد یوسف انجم کے انتقال کے سلسلے میں تعزیت پر سی کا سلسلہ جار ی ہے۔ وہ بدھ کی رات دیر گئے انتقال کر گئے تھے۔ مختلف مذہبی رہنماؤں، سماجی کارکنوں نے محمد یوسف انجم ساکن جوگی لنکر رعناواری کے اچانک انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔سماج کے مختلف طبقوں کے علاوہ جموں وکشمیر کے مذہبی انجمنوں نےسوگواراں سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے لیے دعا کی اور سوگواران کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر مرکز محمدیہ کے سر پر ست اعلی مولانا جاوید سلیم غزالی کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
دریں اثناء خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کل اتوار کو صبح 10 بجے ان کے آبائی قبرستان زندشاہ مسجد رعناواری میں ہو گی اس کے بعد ان کے دولت خانہ پر تعزیتی مجالس کا اہتمام دن بھر جاری رہے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں