شیرِ کشمیر پُل و سٹار ہوٹل کے قریب شراب کی دوکان کھلنے کی عوام نے کی مخالفت۔ 0

شیرِ کشمیر پُل و سٹار ہوٹل کے قریب شراب کی دوکان کھلنے کی عوام نے کی مخالفت۔

ڈپٹی کمشنر پونچھ یاسین محمد چوہدری سے شراب کی دوکان بند کروانے کا کیا مطالبہ۔

ندائے کشمیر/جاوید اقبال اسدؔ

پونچھ/۳۰اگست/سرحدی ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے شہرِ خاص میں شیرِ کشمیر پُل کے عین قریب مشہور سٹار ہوٹل کے نزدیک ایک شراب کی دوکان کھلنے کو لیکر پونچھ شہرِ خاص کی عوام آگ بگولہ ہے جس کے لئے شیرِ کشمیر کے نزدیک رہائش پذیر بزرگ شہریوں نے علماء کرام کے ہمراہ ایک وفد کی شکل میں ڈپٹی کمشنر پونچھ کے دفتر کا رُخ کیا جس کے بعد انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک جانب سرکار نشہ مکتی کے ابھیان چلا رہی ہے اور دوسری جانب شہرِ خاص میں عین شیرِ کشمیر پُل کے جہاں قریب ہی کچھ فاصلے پر مساجد و مدارس ہیں وہاں شراب کی دکان کھلوا رہی ہے جو سرا سر غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی پونچھ میں شراب کی دوکانیں کھول کر پونچھ کے نوجوانوں کو نشے کی طرف دھکیلنے کی کوشش کی تو انہوں نے سخت مخالفت کی تھی اور ڈپٹی کمشنر پونچھ سے اس ضمن میں اعتراض کیا تھا جس کے بعد وہاں دوکانیں بند ہوگئیں تاہم اب شہرِ خاص میں دوکان کھولی جارہی ہے جس کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔
انہوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ سے مطالبہ کیا ہیکہ وہ شیرِ کشمیر پُل کے قریب شراب خانہ کھولنے کی اجازت ہر گز نہ دیں ورنہ بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں