سائبر جرائم عالمی سیاسی ،جغرافیائی اور مالیاتی نظام کیلئے سنگین خطرہ 0

حکومت اور گورننس میں تبدیلی لانے کے مشن میں تمام نوجوان میری سب سے بڑی طاقت / وزیر اعظم مودی

سرینگر /28اگست /حکومت اور گورننس میں تبدیلی لانے کے مشن میں تمام نوجوان میری سب سے بڑی طاقت ہیں کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے ذریعے محفوظ ماحول ترقی کی رفتار کو تیز کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی معیشت کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ ہر شعبہ ترقی کرے۔ خوراک کے شعبے سے لیکر دواسازی تک، خلا سے لیکر اسٹارٹ اپس تک، جب ہر شعبہ ترقی کرے گا تو معیشت آگے بڑھے گی۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نئے بھرتی ہونے والوں کو 51ہزار سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے ہیں۔ روزگار میلہ ملک بھر میں 45 مقامات پر منعقد ہوا۔ اس دوران میلہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر ابھرا ہے اور جلد ہی اس دہائی کے دوران دنیا کی سب سے بڑی تین معیشتوں میں شامل ہو جائے گا اور عام آدمی کو فائدہ پہنچائے گا۔انہوں نے کہا ’’کسی بھی معیشت کی ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ہر شعبہ ترقی کرے۔ خوراک کے شعبے سے لیکر دواسازی تک، خلا سے لیکر اسٹارٹ اپس تک، جب ہر شعبہ ترقی کرے گا تو معیشت آگے بڑھے گی‘‘۔وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی معیشت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آٹوموبائل، فارما، سیاحت اور فوڈ پروسیسنگ کے شعبوں میں تیز رفتاری سے ترقی اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع کھلنے کی توقع ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر ابھرا ہے اور جلد ہی اس دہائی کے دوران دنیا کی سب سے بڑی تین معیشتوں میں شامل ہو جائے گا اور عام آدمی کو فائدہ پہنچائے گا۔انہوں نے کہا کہ اکیلے سیاحت کے شعبے سے 2030 تک معیشت میں 20 لاکھ کروڑ روپے کا حصہ ڈالنے کی امید ہے اور اس میں 13سے 14کروڑ نئی ملازمتیں پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔ اتر پردیش کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ ریاست کبھی ترقی میں پیچھے رہ گئی تھی اور جرائم کے معاملے میں بھی سرکردہ ریاستوں میں سے ایک تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش میں قانون کی حکمرانی کے آغاز کے ساتھ، ریاست اب ترقی کی نئی بلندیوں کو چھونے کے قابل ہے اوراس ریاست میں خوف سے پاک ایک نیا معاشرہ قائم کیا جا رہا ہے۔قوم کی ترقی کو یقینی بنانے کیلئے نئے بھرتی ہونے والوں کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کے ذریعے محفوظ ماحول ترقی کی رفتار کو تیز کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں