سرنکوٹ پونچھ میں محاصرے کے دوران 0

سرنکوٹ پونچھ میں محاصرے کے دوران

مشتبہ نقل و حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز کی ہوائی فائرنگ
سرینگر /26اگست / پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی جس کے بعد پورے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔سی این آئی کے مطابق پونچھ کے سرنکوٹ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے مشکوک نقل و حرکت دیکھی جس کے بعد انہوں نے ہوائی فائرنگ کی ۔ معلوم ہوا ہے کہ مشکوک افراد کی علاقے میں نقل و حرکت کی اطلاعات ملنے کے بعد فوج و فورسزاور جموں کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گرو پ نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جونہی سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے علاقے میں تلاشی مہم شروع کر دی اور انہوں نے وہاں مشتبہ نقل و حرکت دیکھی ۔ بتایا جاتا ہے کہ مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے ساتھ ہی محاصرے میںموجود سیکورٹی فورسز اہلکاروں نے ہوا میں گولیاں چلائی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس اسٹیشن سرنکوٹ کے دائرہ اختیار میں گنگا ٹاپ پر مشتبہ نقل و حرکت دیکھنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہوا میں کچھ گولیاں چلائیں۔انہوں نے بتایا کہ محاصرہ اور تلاشی آپریشن ٹیم کے خصوصی آپریشن گروپ حصے نے مشتبہ نقل و حرکت کا مشاہدہ کرنے کے بعد قیاس آرائی پر فائرنگ کی۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ پیش آنے کے ساتھ ہی علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کرد یا گیا ہے تاہم شام دیر گئے کہیںسے بھی کوئی نا خوشگوارا واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض مواد بر آمد ہو ا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں