نیپال اور پنجاب کے راستے جموں وکشمیرمیں غیر ملکی ملی ٹنٹ بھیجنے کی پاکستانی کوشش 0

اس پار سرحد پر درندازکشمیر میں داخل ہونے کی تاک میں

سیکورٹی ایجنسیاں متحرک / لیفٹنٹ جنرل دیودی
سرینگر /26اگست / جموں کشمیر کی مجموعی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے فوج کے شمالی کمان کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندر دیودی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں امن کی صورتحال کو بر قرار رکھنا پہلی ترجیحات میں شامل ہے اور اس کیلئے کوششیں جاری ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق معروف خبر رساں ادارے کے ساتھ بات کرتے ہوئے شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندرا دیوددی کا کہنا تھا کہ کچھ ایک معمولی واقعات کو چھوڑ کر جموں کشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال پر امن ہے اور حالات قابو میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی بر وقت کارورائیوں کے نتیجے میں سرگرم جنگجوئوں تنائو کے شکار ہو گئے ہیں ۔ لیفٹنٹ جوشی نے کہا کہ عوام تشدد کے خاتمہ کے حق میں ہے اور لو گ یہی چاہتے ہیں کہ جموں کشمیر میں امن قائم ہو ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ گزشتہ تین سالوں سے مقامی نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت میں کافی کمی ریکارڈ ہوئی ہے اور زیادہ تر نوجوان اپنے مستقل کو سنوانے میں لگے ہوئے ہیں اور ان کا دھیان کھیل کود کی سرگرمیوں کی طرف راغب ہو گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار نے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرانے کیلئے کئی اسکیمیں متعارف کرائی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں کشمیر میں امن کو بگاڑنے کی تاک میں رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموںکشمیر میں امن بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی امن مخالف سرگرمیوں کا ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف کارورائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس سے رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ بڑی تعداد میں اس پار سرحد پر درندازکشمیر میں داخل ہونے کی تاک میںہے تاہم فوج و فورسز اور پولیس مشترکہ طور پر کسی بھی کارورائی کو ناکام بنانے کیلئے چوکس اور متحرک ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں