سرینگر؍8 ،اگست ؍شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی تحصیل کے ایک گائوں میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے موت کے صدمے کو برداشت نہ کرتے ہوئے انتہائی قدم اٹھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اس دوران علاقے میں خاتون کے مود کی خبر پھیل جانے کے ساتھ ہی یہاں کہرام مچ گیا۔اس طرح سے ایک ہی کنبے سے یہاں بیک وقت دو جنازے نکلے ہیں۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے قصبہ اوڑی کے سید پورہ گاوں میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے خود کشی کا انتہائی اقدام اٹھایا۔نمائندے کے مطابق 52 سالہ اولاد علی شاہ ولد مانگ شاہ کچھ دنوں سے گورنمنٹ میڈیکل کالیج بارہمولہ میں زیر علاج تھے جہاں وہ سنیچر کے صبح سویرے حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا۔مقامی لوگ اولاد شاہ کے کفن دفن کی تیاری میں مصروف تھے کہ اسی دوران اْس کی اہلیہ نے صدمے کا شکار ہوکر کوئی زہریلی شے کھا لی،اس دوران یہاں مقامی لوگوں نے مزکورہ خاتوں کو فوری طور سب ضلع اسپتال اوڑی پہنچایا گیا جہاں اْسے ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ایس ایچ او اوڑی محمد اشرف نے بتایا کہ ابتدائی چھان سے معلوم ہوا ہے کہ خاتون اپنے شوہر کی موت کا صدمہ برداشت نہ کر سکی اور اْس نے خود کشی کرلی۔انہوں نے بتایا کہ تا ہم مفصل مزید چھان بین جاری ہے۔اس دوران بعد میں مزکورہ خاتون کو بھی بعد یہاں اسی قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا ہے جہاں ایک ہی گھر سے دو جنازے بیک وقت نکلے ہیں ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیسدرج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
94
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل
