ڈکسم کوکر ناگ علاقہ برنگ کا سیاحتی مقام سیاحتی نقشے سے اوجھل 0

ڈکسم کوکر ناگ علاقہ برنگ کا سیاحتی مقام سیاحتی نقشے سے اوجھل

قدرتی حسن سے مالا مال علاقے کو ٹورسٹ ڈسٹنیشن کے طور ترقی دینے کا مطالبہ
سرینگر/26 اگست آگ //جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا علاقہ برنگ قدرتی حسن میں کسی اور تفریحی مقام سے کم نہیں مگر ابھی تک یہاں حکومت یا نجی شعبے کی جانب سے قیام و طعام کی سہولیات فراہم کرنے کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ہے۔ ڈکسم، سمتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ، کوکر ناگ علاقہ برنگ اننت ناگ کا سیاحتی مقام جو قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ برنگ کا علاقہ زیادہ تر خشک پہاڑی اور صحرائی علاقوں پر مشتمل ہے لیکن ان کے درمیان متعدد ایسے مقامات ہیں جو خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔ان ہی مقامات میں سے کء خوبصورت تفریحی مقام ڈکسم، سمتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ بھی شامل ہے جسے دیکھنے والے لوگ چھپی ہوئی جنت سے بھی تشبیہ دیتے ہیں۔ سی این آئی کے مطابق ضلع اننت ناگ سے محض 50 کلومیٹر کی دوری پر واقع ڈکسم، سمتھن ٹاپ اور مرگن ٹاپ علاقہ برنگ اننت ناگ کا سیاحتی مقام سیاحتی نقشے سے اوجھل ہے۔ ڈکسم کوکر ناگ، سمتھن ٹاپ، مرگن ٹاپ اننت ناگ کا سیاحتی مقام سیاحتی نقشے سے اوجھل خوبصورت جگہ ہونے کے باوجود بھی حکومت نے اس حسین وادی کو سیاحتی نقشے میں شامل نہیں کیا۔ مقامی شہری و سماجی کارکن ایڈوکیٹ عبدا رحمان تانترے نے بتایاکشمیر کی آدھی سے زیادہ آبادی کی معشیت سیاحتی شعبے پر ہی منحصر کرتی ہے۔لیکن علاقہ برنگ خوبصورت ہونے کے باوجود بھی سیاحتی مقام کا درجہ حاصل کرنے کے لئے حکومت کی نظروں سے اوجھل ہے۔اس علاقے کے اکثر لوگ روزگار وسائل نہ ہونے کی وجہ سیمفلسی کی زندگی گذار رہے ہیں۔اگر اس خوبصورت جگہ کو سیاحتی مقامات میں شامل کیا جاتا تو اس علاقے کے لوگوں کے لئے بھی کئی طرح کے روزگار وسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔یہ علاقہ قدرتی حسن میں کسی اور تفریحی مقام سے کم نہیں مگر ابھی تک یہاں حکومت یا نجی شعبے کی جانب سے قیام اور طعام کی سہولیات زیادہ نہیں ہے۔یہاں پر بیت الخلاء کا نہ ہونا بھی لوگوں کے لیے باعث تشویش ہے۔اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کم سے کم لوگوں کی سہولیات کیلئے یہاں پر چند بیت الخلاء کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اس کے قدرتی حسن کو دیکھ کر انسان فوراً ان مشکلات کو بھول جاتا ہے۔یہ علاقہ نا صرف خوبصورت ہے بلکہ وہاں پرکشش آبشاریں ہر وقت گن گناتی ہیں۔جو سیاح یہاں آتے ہیں وہ اسے ایک منفرد جگہ قرار دیتے ہیں۔یہاں آنے والے لوگ کہتے ہیں کہ انھوں نے کشمیر، اننت ناگ اور کولگام کے دیگر علاقوں کو بھی دیکھا ہے لیکن علاقہ برنگ جیسا علاقہ نہیں دیکھا اور اسے چھپی ہوئی جنت بھی قرار دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں