سرینگر/26اگست// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے پٹکوٹ بانڈی پورہ علاقے میں ہفتہ کی دوپہر ایک گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو فوجی زخمی ہوگئے۔سی این آئی کے مطابق پٹکوٹ بانڈی پور میں حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوج کی 7 ٹن وزنی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔
0