ہندوستان چاند پرپہنچ کر عالمی طاقت بننے کا پہلا قدم 0

ہندوستان چاند پرپہنچ کر عالمی طاقت بننے کا پہلا قدم

وزیر اعظم مودی نے چندریان3 کی کامیابی پر ٹیم اسرو خراج تحسین پیش کیا

سرینگر/26اگست/وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ چان پر جانا ہندوستان کیلئے ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور یہ کامیابی لامحدود خلا میں ہندوستان کی سائنسی طاقت کی نشاندہی کرتی ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے یونان سے اپنی آمد کے بعد بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (استراک) کا دورہ کیا اور چندریان-3 کی کامیابی پر ٹیم اسرو سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم نے چندریان -3 مشن میں شامل اسرو کے سائنسدانوں سے ملاقات کی اور ان سے بات چیت کی۔ اس ملاقات میں انہیں چندریان 3 مشن کے نتائج اور پیش رفت کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بنگلورو میں اسرو ٹیلی میٹری ٹریکنگ اینڈ کمانڈ نیٹ ورک (استرا)میں اپنی موجودگی پر بے حد خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسا موقع بہت کم آتا ہے جب جسم اور دماغ اس طرح کی خوشی سے سرشار ہوں۔ ہر ایک کی زندگی کے چند خاص لمحات کا ذکر کرتے ہوئے جب انسان پر بے صبری حاوی ہونے لگتی ہے وزیر اعظم نے ہا کہ انہوں نے جنوبی افریقہ اور یونان کے دورے کے دوران بالکل انہیں جذبات کا تجربہ کیا اور کہا کہ ان کا ذہن ہر وقت چندریان 3 مشن پر مرکوز رہا۔ اسرو کے سائنسدانوں کو استرا کا دورہ کرنے کے فوری منصوبوں کی وجہ سے ہونے والی تکلیف کا مشاہدہ کرتے ہوئے بظاہر جذباتی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ سائنسدانوں کی مستعدی، لگن، ہمت، سر شاری اور جذبے کے لیے ان کو سلام کرنے کے لیے بے چین تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ یہ کوئی معمولی کامیابی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی لامحدود خلا میں ہندوستان کی سائنسی طاقت کی نشاندہی کرتی ہے۔پرجوش وزیر اعظم نے کہا کہ “ہندوستان چاند پر ہے، ہمارا قومی افتخار چاند پر ہے”۔ اس بے مثال کامیابی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ’’یہ آج کا ہندوستان ہے جو بے خوف اور مدام ہے۔ یہ ایک ایسا ہندوستان ہے جو نیا اور نئے انداز میں سوچتا ہے جو تاریک خطے میں قدم رکھتا ہے اور دنیا میں روشنی پھیلاتا ہے۔ یہ ہندوستان 21ویں صدی میں دنیا کے بڑے بڑے مسائل کا حل فراہم کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹچ ڈاون کا لمحہ قوم کے شعور میں امر ہو گیا ہے۔ ٹچ ڈاون کا لمحہ اس صدی کے سب سے متاثر کن لمحات میں سے ایک تھا۔ ہر ہندوستانی نے اسے اپنی جیت کے طور پر محسوس کیا۔ وزیر اعظم نے اس عظیم کامیابی کا سہرا سائنسدانوں کے سر باندھا۔وزیر اعظم نے مون لینڈر کے مضبوط قدموں کی تصاویر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے “ہمارے ‘مون لینڈر’ نے ‘انگد کی طرح’ مضبوطی سے چاند پر اپنے قدم جمائے ہیں۔ ایک طرف وکرم کی بہادری ہے تو دوسری طرف پرگیان کی بہادری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چاند کے کبھی نہ دیکھے گئے حصوں کی تصاویر ہیں اور یہ کارنامہ ہندوستان نے کر دکھایا ہے۔ ’’پوری دنیا نے ہندوستان کے سائنسی جذبے، ٹیکنالوجی اور مزاج کو تسلیم کر لیا ہے۔”چندریان 3 کی کامیابی صرف ہندوستان کی ہی نہیں ہے بلکہ یہ پوری انسانیت کیامیابی ہے”، اس تمہیدکے ساتھ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مشن کی تلاش ہر ملک کے چاند مشن کے لیے امکانات کے نئے دروازے کھولے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں